محتاجی ،قلت اور ذلت سے پناہ کی دعا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے
( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ الْفَقْرِ وَالْقِلَّةِ وَالذِّلَّةِ ، وَأَعُوذُبِكَ مِنْ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ )
ترجمہ: ’’ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں محتاجی سے ، قلت سے اور ذلت سے ، اور تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں ظلم کا ارتکاب کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے ۔‘‘ سنن ابوداود 1544
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کلمات سے دعا فرمایا کرتے تھے : ( اللَّهُمَّ ! إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ الْغِنَى وَالْفَقْرِ )
’’ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں آگ کے فتنے سے اور آگ کے عذاب سے ، مالداری کے شر سے اور فقیری کے شر سے ۔‘‘ سنن ابوداود 1543
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہر ے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی ۔۔ اچھی بات دوسروں کا بتانی چاہیئے یہ صدقہ جاریہ ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین