جیٹھا لال کا کردار ملنے سے پہلے 1 سال بے روزگار رہا ۔۔ بھارتی اداکار دلیپ جوشی نے مشہور ہونے کے لیے کیا کیا؟
غم انسان کو کمزور کر تا ہے اور اسی غم کو کم کرنے کیلئے لوگوں کے دلوں پر ہنسی لانا سب سے مشکل کام ہے ۔ لیکن پچھلے 14 سالوں سے دنیا بھر میں ڈرامہ سیریل “تارک مہتا کا الٹا چشمہ ” لوگوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دلیپ جوشی جسے ہم سب جیٹھا لال کے نام سے جانتے ہیں انہیں کیا کیا مشکلا ت سہنی پڑیں ہیں یہاں تک پہنچنے کیلئے، آئیے جانتے ہیں۔
جیٹھالال کے پاس آج تو بہت دولت، شہرت ہے مگر یہ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سب سے پہلے 12 سال کی عمر میں انہیں اسکول میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے یہ محسوس کیا کہ انہیں اداکاری کا یہ سفر جاری رکھنا چاہیے۔ پھر اس کے بعد انہوں نے بہت سے تھیٹر شوز میں کام کیا ۔
مگر مشہور نہ ہو پائے مزید یہ کہ انہوں نے فلمی دنیا میں سلمان خان کی فلم ” میں نے پیار کیا” سے قدم رکھا جو کہ بڑی اور کامیاب فلم تو تھی مگر اس میں ان کا کردار ایک نوکر کا تھا۔
اس کے بعد “ہم آپکے ہیں کون ” میں ایک چھوٹا سا کردار ملا جو کہ اسی فلم کے گانے ” آیا موسم دوستی کا ” میں تھا ۔ اسی طرح 14 اور فلموں میں بھی کام کیا مگر مشہور نہ وہ پائے۔
لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ انسان ہمت کرے تو اپنی منزل پا ہی لیتا ہے اور پھر جب 2008 میں یہ شو ” تارک مہتا کا الٹا چشمہ” شروع ہوا تو اس سے ایک سال پہلے ان کے پاس کو ئی کام نہیں تھا۔
لیکن دیکھیے آج قسمت کی دیوی ان پر اتنی مہربان ہے کہ لوگ ڈرامے کے نام نہیں جانتے بس یہی کہتے ہیں کہ جیٹھا لال آ رہا ہے یا د رہے دلیپ جوشی اس ڈرامہ میں جیٹھا لال کا مرکزی اور جاندار کردار نبھاتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ دلیپ جوشی کالج کے زمانے میں بھی مختلف قسم کے کردار “پلے” میں نبھایا کرتے تھے جس کی وجہ سے پڑھائی میں ان کا دہان نہیں رہ پاتا تھا اور ایک مرتبہ تو یہ اسی اداکاری کی وجہ سے فیل بھی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ دلیپ جوشی 26 مئی 1968 میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے اور ان کی شادی جے مالا نامی خاتون سے ہوئی۔ اور آج ان کے 2 بچے بھی ہیں جن کے نام ریتوک جوشی اور نییاتی جوشی ہے۔