in

زندگی میں کوئی قدر نہیں کرتا، جنازے پر آکر کہتے ہیں اچھا آدمی تھا ۔۔ عامر لیاقت حسین کا عمر شریف کے ساتھ یادگار انٹرویو وائرل

زندگی میں کوئی قدر نہیں کرتا، جنازے پر آکر کہتے ہیں اچھا آدمی تھا ۔۔ عامر لیاقت حسین کا عمر شریف کے ساتھ یادگار انٹرویو وائرل

چلا جاؤں گا تو بہت یاد کرو گے، میرے جانے کے بعد میمز کس پر بناؤ گے، ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑ کر چلا جاؤں گا، یہ عامر لیاقت حسین کی زندگی کے آخری دنوں میں کہے جانے والے وہ الفاظ ہیں جنہیں پہلے ہم نے سنجیدہ نہیں لیا۔

بہت الزامات لگائے گئے ان پر طرح طرح کی باتیں کی گئیں، تہمت لگائی گئی مگر معلوم نہ تھا، لوگوں نے سوچا کہ یہ شخص کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتا لیکن جاتے جاتے سب کو صدمہ دے گیا۔

عامر لیاقت حسین کے آخری دن کس طرح گزرے لوگوں کو آج احساس ہوگیا ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ دل کو صدمہ پہنچا تھا مگر واضح نہیں ہونے دے رہے تھے۔ اور جب اچانک وفات کی خبر سامنے آئی تو معلوم اور احساس ہوا کہ عامر لیاقت حسین سچ کہہ رہے تھے اور تکلیف میں مبتلا تھے۔

پاکستان کی معروف ترین شخصیت عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے مختلف انٹرویوز کے کچھ اہم اور جذباتی حصے آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جن میں سے ان کے ایک پروگرام کے حصے نے لوگوں کو اشکبار کر دیا۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی زندگی میں کئی انٹرویوز لیے۔ انہی کے ایک مشہور پروگرام جیوے پاکستان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے سامنے مرحوم عمر شریف موجود تھے۔ حیران کن طور پر دونوں شخصیات اس دنیا سے رحلت فرما گئی ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے عمر شریف سے کہا کہ عمر بھائی مجھے ایک بات پر بہت تکلیف ہوتی ہے وہ یہ کہ میں نے معین اختر صاحب کا جنازہ دیکھا تھا میں خود اس میں شامل تھا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے وہاں وہاں بڑے بڑے لوگ دیکھے جو کہہ رہے تھے کہ بہت اچھا آدمی تھا اور میں نے انہیں زندگی میں دیکھا تھا جو انہوں نے معین صاحب کے ساتھ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، آپ زندگی میں تو قدر کرتے ہیں لیکن جب مر جاتے ہیں کہ تو کہتے ہیں کہ میں نے ان سے بہت سیکھا۔

عامر لیاقت اور عمر شریف کی یہ گفتگو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اس بیماری کے باوجود کھانا بھی کھانا پڑتا ہے اور میک اب بھی کرنا پڑتا ہے .. شہزین راحت اپنی بیماری سے لڑتے ہوئے میک اپ کے دوران بھی رو پڑیں

رسول اکرم ﷺکا فرمان کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا جس گھر میں یہ چیز ہو وہ کسی کا محتاج نہیں ہوتا،مسلمانوں جان لو