گونگے عاشق کے ساتھ مل کر والدہ کی جان لینے والی گونگی لڑکی کی ضمانت منظور! ملتے ہی باپ، بھائیوں نے کیا کِیا؟
لاہور(نیوز ڈیسک) باپ بھائیوں کے معاف کرنے پر ماں کی قاتلہ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق
لاہور میں ماں کی جانب لینے والی ملزمہ قوت گویائی سے محروم لڑکی کی والد اور بھائیوں کی جانب سے معاف کر دینے پر ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی۔ملزمہ کو بھائیوں اور والد نے اللہ کی رضا کی خاطر معاف کیا جن کے بیان کی روشنی میں ا
یڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے ضمانت منظور کی۔
فجر انعام کے خلاف تھانہ گلشن روای پولیس میں والدہ کی جانب لینے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزمہ پر اپنی سگی ماں کی جانب لینے کا الزام ہے۔یکم جون 2021ء کو عدالت نے ماں کئی جان لینے و والے گونگی بہری لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کی تھی۔۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گونگی لڑکی فجر انعام گونگے لڑکے محمد اعظم سے پیار کرتی تھی، لڑکی کی والدہ رشتے کے لیے راضی نہیں تھی،گونگے لڑکے نے لڑکی کو ماں کی جان لینے پر کے لیے اکسایا جس پر لڑکی نے مقتولہ پر نماز کی حالت میں حملہ کیا۔
ملزمہ نے پہلے ڈنڈے سے وار کیا پھر ماں کو گلا دبا کر جان لی کیا۔سیشن عدالت نے گونگی لڑکی اور اس کے گونگے عاشق پر فرد جرم عائد کی تھی۔