in

حقیقت سامنے آگئی!دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل سعودی خاتون کون ہیں ؟

حقیقت سامنے آگئی!دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل سعودی خاتون کون ہیں ؟

سعودی عرب کی ڈاکٹر خلود المانع مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور ڈیٹا سائس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود نے

اس حوالے سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے 4 ہزار با اثر افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر خلود کے مطابق یہ درجہ بندی سب سے زیادہ گردش میں آنے والے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔ سعودی سائنس دان خاتون نے زور دیا کہ وہ ٹویٹر کے پلیٹ فارم کے ذریعے اچھا مواد پیش کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ٹکنالوجی اور اپنے خصوصی شعبے سے متعلق تازہ ترین خبروں ، تحقیقی مطالعوں ، پیش رفت اور ایجادات سے با خبر رہتی ہیں۔ ساتھ ہی ان میں اہم اور نمایاں ترین چیزوں کو دیگر لوگوں تک بھی پہنچاتی ہیں۔ ڈاکٹر خلود نے واضح کیا کہ وہ خواتین کی طرف سے سعودی عرب کی نمائندگی پر مسرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر با اثر افراد کی تعداد محدود ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر خلود المانع سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں اسپیشلائزین کی حامل قلیل شخصیات میں سے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت یابی کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی خصوصی تحریر

پانامہ میں نام نہ آنے کے باوجود نواز شریف اسکی بھینٹ چڑ ھ گئے مگر عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا ؟