in

اپنی والدہ کے پاؤں دھو کر وہ پانی پی لیتا تھا ۔۔ مشہور اداکار شفقت چیمہ نے ماں اور زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کئی سچ بتا دئیے

اپنی والدہ کے پاؤں دھو کر وہ پانی پی لیتا تھا ۔۔ مشہور اداکار شفقت چیمہ نے ماں اور زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کئی سچ بتا دئیے

لالی ووڈ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اور ولن کے کرداروں سے مقبول شفقت چیمہ آج کل فلموں کی دنیا میں کم بلکہ مختلف ٹی وی پروگراموں میں اکثر دکھائی دیتے ہیں۔

فلموں میں منفی کردار نبھانے والے شفقت چیمہ اصلی زندگی میں عاجزی پسند اور اپنے نام کی طرح شفقت کے ساتھ پیش آنے والے انسان ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے شفقت چیمہ 960 پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے واحد پاکستانی ہیں جن کو یہ بہترین اعزاز حاصل ہے۔

شفقت چیمہ اپنی والدہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ وہ کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ آج جو کچھ بھی ہوں ماں کی دعا کی بدولت ہیں۔

شفقت چیمہ نے کہاہے کہ عالم دین کا بیٹا حافظ قرآن و قاری ہوں واعظ بھی کرتاہوں، اللہ تعالی اپنے بندوں سے جب چاہے اور جو چاہے کام لے سکتا ہے، اس نے مجھے جس کام کے لیے چنا ہے میں حاضر ہوں۔

حالیہ انٹرویو میں شفقت چیمہ نے اپنی والدہ سے متعلق بات کی ساتھ ہی انہوں نے اداکار شان شاہد اور ان کی والدہ کا بھی ایک واقعے میں ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری شان کے ساتھ بہت لگتی تھی، ایک طرح سے میری اس سے دشمنی تھی۔ اداکار نے کہا کہ میں نے شان کے اندر ایک کردار دیکھا جس میں ہار گیا تھا۔

لالی ووڈ کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے بتایا کہ ایک بار داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار پر میری شان سے ملاقات ہوئی، تو اس نے مجھے پیچھے سے آکے پکڑ لیا اور منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور کہا کہ میرے ساتھ آگے لگو۔ تو میں نے وہاں شان کی والدہ نیلو کو دیکھا جو وہاں موجود تھیں۔ شان نے اپنی والدہ سے کہا کہ یہ ہیں ماما جو اپنی ماں کے پاؤں دھو کر اس کا پانی پیتا ہے۔ یہ لوگوں کو دکھانے کے لیے سناتا ہے۔

اس دوران ہمیں دیکھنے کے لیے وہاں لوگوں کا رش لگ گیا۔ شفقت چیمہ نے شان کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے قدموں میں بیٹھ کر ان کے پاؤں چاٹ لیتا ہے۔ میں نے اس وقت شان کو کہا کہ ‘واقعی آج تو جیت گیا ہے’۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سکندراعظم جب دنیا ف-ت-ح کرنے نکلا

اے اللہ مجھے دین کی سمجھ عطا فرما