سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش سے مارک زکر برگ کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟پتہ چل گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی چند گھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ کی ذاتی ملکیت میں 6 بلین ڈالرز سے زیادہ کی کمی آگئی۔بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران اثاثوں میں 6 بلین ڈالرز کی کمی کے بعد مارک زکر برگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے آگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک سلائیڈ پر مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 121.6 سے کم دیکھنے میں آئی جس کے پیش نظر مارک زکر برگ بلوم برگ بلینرز انڈیکس میں
مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے نچلے درجے 5 پر آگئے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً رات ساڑھے8 بجے متاثر ہوئی تھیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال ہوگئیں۔فیس بک اور واٹس ایپ نے واضح طور پر ایپلی کیشنز کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین کی جانب سےمختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔