in

44 سال کی عمر میں انتقال ہوا کیونکہ ۔۔ سرکس میں کام کرنے والا عالم چنا دنیا کا لمبے قد والا آدمی کیسے بنا؟ قومی ہیرو کی کہانی

44 سال کی عمر میں انتقال ہوا کیونکہ ۔۔ سرکس میں کام کرنے والا عالم چنا دنیا کا لمبے قد والا آدمی کیسے بنا؟ قومی ہیرو کی کہانی

اللہ پاک نے کسی بھی شخص کو جس طرح عزت عطا کرنی ہوتی ہے وہ اس کے نصیب میں لکھ دی ہوتی ہے اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں

جو اپنی جسمانی ہیت کی وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کا سب سے لمبا آدمی، جی ہاں آپ صحیح

سمجھے یہاں بات عالم چنا کی ہو رہی ہے جو کہ اپنے لمبے قد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔عالم چنا سندھ کے تاریخی شہر سیہون کے گاؤں بچل چنا میں 1956 کو پیدا ہوئے بنیادی طور پر یہ ایک کسان تھے۔بچپن سے ہی انکا قد دوسرے تمام بھائیوں سے لمبا تھا اور انکے 11 بہن بھائی تھے جن کا

قد نارمل قد تھا۔ جبکہ سن 1981 میں انکا نام دنیا کے سب سے بڑے قد والے شخص کے طور پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔یہ پہلے سیہون میں لعلا شہباز قلندر کے مزار کی صفائی کا کام کرتے تھے جہاں سے انہیں ہفتے کے 15 روپے ملتے لیکن جب انہیں ایک سرکس میں کام ملا جہاں سے انہیں ہفتے کے 160 روپے ملتے تھے ایک دن ایک نامعلوم آدمی انکا سرکس دیکھ رہا تھا جس کے بعد اس نے گینیز بک آف

ورلڈ ریکارد والوں کے ایڈیٹر کو خط کے ساتھ انکی کچھ تصاویر بھیج دیں جس کے بعد وہ سندھ آئے اور تب سے ہی ایک سرکس میں کام کرنے والا آدمی دنیا میں جانا پہچانا جانے لگا۔ان سے پہلے یہ اعزاز کوہلک نامی ایک شخص کے پاس تھا لیکن سن 1981 میں اس شخص کے انتقال کے بعد یہ اعزاز عالم چنا کو حاصل ہو گیا جس سے یہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور پاکستان کا نام روشن ہوا۔اس وقت انکا قد 8 فٹ 2 عشاریہ 5 انچ تھا اور دنیا کا ہر آدمی ان سے

متاثر تھا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے امریکہ، فرانس،کینیڈا اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے دورے کیے اور ان میں سے تو کئی ممالک نے انہیں اپنے ملک کی شہریت کی بھی آفر کی مگر انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی کیونکہ انکے دل میں پاکستان کی محبت بستی تھی۔اس کے علاوہ انہیں دنیا بھر سے 300 سے زائد ایوارڈ ملے لیکن بس 44 سال کی عمر یہ قومی ہیرو گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوگیا جس کے بعد اس وقت کے

وزیراعظم نواز شریف نے انہیں امریکہ علاج کیلئے بھجوایا مگر کچھ وقت بعد انکی صحت نہ سنبھلی اور وہ 2 جولائی 1998 کو امریکی ریاست نیوریارک کے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جس کے بعد انہیں لعل شہباز قلندر کے مزار میں ہی دفن کیا گیا۔یہ تو ہو گئی باتیں عالم چنا کو دنیا نے کیسے سراہا لیکن اب وہ بات کرتے ہیں کہ عالم چنا سے سب سے بڑے قد والے شخص ہونے کا اعزاز کب چھینا گیا، سن 1985 میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے یہ اعلان کیا کہ عالم چنا کا اصل قد 7 فٹ 9 عشاریہ 1 انچ ہے اور یوں ان سے یہ اعزاز

چھین کر موزمبیک کے جبیل مونجانے اور اولیویا کے سلیمان علی کے پاس آگیا، ان دونوں کے قد اس وقت 8 فٹ 0 عشاریہ 4 انچ تھے۔لیکن قسمت کو تو کچھ اور ہی منظور تھا اور سن 1990 میں ان دونوں شخصیات کا اوپر نیچے انتقال ہوا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں نے اپنے سن 1991 کے ایڈیشن میں عالم چنا کو ہی دنیا کا سب سے بڑے قد والے آدمی ہونے کا اعزاز واپس کر دیا۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا عالم چنا کو جانتی ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان کا نام اور پرچم پوری دنیا میں سر بلند ہوا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم بھی ایک اسلامی ملک و معاشرہ ہیں ، خواتین کے حوالے سے آپ ہمیں دیکھ لیں ۔۔۔۔۔۔

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کرلیا ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی