in

وزن اتنا بڑھ گیا تھا کہ 8 لوگ اٹھا کر لائے ۔۔ اجے دیوگن نصرت فتح علی خان سے جڑا عاجزی کا واقعہ بتاتے ہوئے افسردہ ہو گئے

وزن اتنا بڑھ گیا تھا کہ 8 لوگ اٹھا کر لائے ۔۔ اجے دیوگن نصرت فتح علی خان سے جڑا عاجزی کا واقعہ بتاتے ہوئے افسردہ ہو گئے

نصرت فتح علی خان پاکستان کی ان شخصیت میں شامل ہیں جنہیں دنیا بھر میں نہ صرف پزیرائی ملی بلکہ لوگ انہیں اہمیت دیا کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ سے متعلق بتائیں گے کہ جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نصرت فتح علی خان کے کی نرم دلی اور دوستانہ شخصیت کی وجہ سے رو گئی تھیں۔

بھارتی ٹی وی شو میں اداکار اجے دیوگن کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اجے دیوگن کی جانب سے بتایا گیا کہ مجھے یاد ہے نصرت صاحب میری فلم کچے دھاگے کے لیے پاکستان سے بھارت آئے تھے گانے بنانے کے لیے۔ موسیقار آنند بخشی اور نصرت فتح علی خان اجے دیوگن کی فلم کے لیے ساتھ ہی گانا لکھ رہے تھے۔

اس حوالے سے دونوں کو مل کر ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا تھا جس کے لیے نصرت فتح علی خان نے آنند بخشی کو اپنی رہائش گاہ بلا لیا جہاں وہ بھارت میں رُکے ہوئے تھے۔ اجے دیوگن نے بتایا کہ بخشی صاحب کو یہ بات ناگوار گزری اور انہیں لگا کہ نصرت صاحب میں انا پرستی ہے۔ لیکن بخشی کو صاحب کو نہیں معلوم تھا کہ نصرت صاحب کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ چل نہیں پاتے تھے۔

اجے دیوگن نے بتایا کہ بخشی صاحب گانا لکھ کر بھیجتے تو نصرت صاحب کو وہ پسند نہیں آتا اور وہ واپس بھیج دیتے، اور جب نصرت صاحب گانے کی دُھن بھیجتے تو بخشی صاحب کو وہ پسند نہیں آتی۔ یہ صورتحال کچھ دن تک چلی۔

آخر کار نصرت صاحب نے کہا کہ مجھے اٹھا کر بخشی صاحب کے گھر لے چلو۔ چونکہ بخشی صاحب اس وقت پہلے فلور پر رہ رہے تھے۔ اسی لیے جب 8 بندے نصرت صاحب کو اٹھا کر ان کے گھر پہنچے تو آنند بخشی صاحب کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

آںند بخشی نصرت فتح علی خان کو اس طرح دیکھ کر شرمندہ تھے، انہوں نے کہا کہ میری سوچ کتنی بکواس تھی، آپ واپس اپنے گھرچلیے اب میں آپ کے گھر جاؤں گا اور وہیں پر گانا بناؤں گا۔

آںند بخشی نصرت فتح علی خان کی اس نرم دلی پر ایسے مر مٹے تھے کہ ان کی آنکھوں میں آنسوں اور ان کے دل میں نصرت فتح علی خان کے لیے محبت اور عزت مزید بڑھ گئی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلطان سے دغا کیا اور انگریز سے وفا کی

آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں مگر لوگوں کو ہنساتا ہے ۔۔ کراچی کا نوجوان جوکر، جس کی آواز مجبوریوں کے آگے خاموش ہو گئی