in

بیوی سے ملنے کیلئے کشتی میں تھائی لینڈ سے بھارت جانیوالا شوہر راستہ بھٹک گیا

بیوی سے ملنے کیلئے کشتی میں تھائی لینڈ سے بھارت جانیوالا شوہر راستہ بھٹک گیا

ویتنام(ویب ڈیسک) ویتنامی شوہر نے دوسال تک بیوی سے ملاقات نہ ہونے پر بڑا قدم اٹھایا لیکن مشکل میں پھنس گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والے

ہو ہوانگ ہنگ نامی شخص نے 5 مارچ کو بھارت میں موجود بیوی سے ملنے کیلئے تھائی لینڈ سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کیلئے

چھوٹی سی پلاسٹک کی کشتی میں بھارت جانے کی ٹھانی لیکن بد قسمتی سے سمندر میں راستہ بھٹک گیا۔ رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں کی ایک کشتی نے بدھ کے روز 37 سالہ شخص کو تھائی لینڈ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور سمیلان جزائر کے قریب دیکھا

اور بحریہ کے میری ٹائم سکیورٹی یونٹ سے رابطہ کیا جس نے اسے بچا لیا۔ حکام کا کہناہے کہ 37سالہ ہو ہوانگ ہنگ صرف نوڈلز اور پانی لیکر بھارت کیلئے روانہ ہواتھا جبکہ اس کے پاس نقشے ،

نیوی گیشن ڈیوائس اور جی پی ایس موجود نہیں تھا۔ ہنگ نے حکام کو بتایا کہ وہ ممبئی میں کام کرنے والی اپنی بیوی سے کورونا کی سفری پابندی کی وجہ سے 2 سال بعد ملنے کیلئے جارہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہنگ ابتدائی طور پر بنکاک گیا تھا لیکن اسے معلوم ہوا کہ بغیر ویزا کے وہ بھارت کا سفر نہیں کر سکتا،اس لیے اس نے کشتی کی مدد سے جانے کا فیصلہ کیا۔

میری ٹائم سکیورٹی یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ویتنام کے سفارت خانے کے ساتھ بھارتی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنات کون ہیں اور کیسے پیدا ہُوئے؟؟

’’ جنرل فیض کو آرمی چیف بنا دیں اور عثمان بُزدار کو ہٹا دیں‘‘ کامران خان کی تجویز پر عمران خان کا جواب آگیا