in

سجل علی نے احد رضا میر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی؟

سجل علی نے احد رضا میر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر و اداکار احد رضا میر سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ سجل علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کا اسکرین شاٹ تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گیا ہے۔

اس وائرل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔ اسکرین شاٹ سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان دونوں اداکاروں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ اس سے قبل انسٹا گرام پر سجل علی کا نام سجل احد میر تھا

لیکن اب انہوں نے صرف سجل علی لکھ لیا ہے۔ اداکارہ سجل کے اس عمل سے مداح تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور مخلتف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ ایک سال سے اس جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں

جس پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے اب تک کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے بیٹے کی شادی تھی پیسے نہیں تھے۔یہ وظیفہ پڑھا 20 دن میں 40 لاکھ کا غیب سے انتظام ہو گیا

وہ عظیم مسلمان حکمران جو زندگی کے آخری دنوں میں بھیس بدل کر بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا