کل نماز جمعہ کے بعد کیا ہونے جا رہا ہے۔۔۔تاریخ بدل دینے والا اعلان کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ کل نماز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا
اعلان کیا جائے گا۔ چند دن قبل دوحہ میں طالبان عہدے داروں نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد ہی حکومت کا اعلان کیا جائے گا، جس میں
نئے چہرے شامل ہوں گے، جو لوگ سابقہ حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انھیں نئی حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد نے دوحہ میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کی تھی،
ترجمان سہیل شاہین نے بتایا تھا کہ ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امارات اسلامیہ وفد نے بتایا کہ ملک میں امن بحال کر دیا گیا ہے، اور بچے بچیاں اسکول جانے لگے ہیں، ملک میں امن ہے، میڈیا کام کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر فی الوقت بحالی کا کام جاری ہے، جس کے لیے قطر سے ایک ٹیم نے ہوائی اڈے پر کام شروع کر دیا ہے، دوحہ میں وفود کے درمیان کابل ایئر پورٹ کی صورت حال کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد کا کہنا تھا کہ مکمل دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو بیرون ملک جانے دیا جائے گا، تمام ایئر پورٹس کھلنے کے بعد افغان شہریوں کو سفر کی مکمل سہولیات ہوں گی۔