in

’’اڑتالیس گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ۔۔۔۔۔‘‘ سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

’’اڑتالیس گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ۔۔۔۔۔‘‘ سلیم صافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کل ملک بھر میں تحریک عدم اعتماد ایک موضوع بنا ہوا ہے کہیں پر شرطیں لگائی جا رہی ہیں

اور کہیں اپنی اپنی پسندیدہ پارٹی کی حمایت میں حد سے آگے بڑھا جا رہا ہے جیسے جیسے حالات قومی اسمبلی کے اجلاس کی جانب ڑھ رہے ہیں سیاسی ماحول خاصا گرم ہو رہا ہے ۔

جب کہ سینئر صحافی ، کالم نگار اور اینکرپرسن سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”آج میاں شہباز شریف سے ایک گھنٹے بالمشافہ ملاقات میں اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گپ شپ ہوئی۔

اندازہ ہوا کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح ٹریک پر چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سلیم صافی نے کہا ”سونامی سرکار کے خلاف عدم اعتماد کے عمل کےاہم کردار ،

باکمال سیاستدان اور مستقبل کے (شاید)سپیکر سید خورشید شاہ کے ساتھ عشائیہ پر گپ شپ۔۔ان کی گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا اس قدر ناممکن ہے

جس قدر عمران خان صاحب کا شائستہ گفتگو کرنا ناممکن ہے۔آج میاں شہباز شریف سے ایک گھنٹے بالمشافہ ملاقات میں اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گپ شپ ہوئی۔ اندازہ ہوا

کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح ٹریک پر چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قرآن کی تعلیمات میرے دل کے قریب ہیں کیونکہ ۔۔ نامور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی زندگی کا ایسا واقعہ جس کے بعد وہ خودکشی کرنے سے ڈرتے ہیں

اتفاق سے میری نظر رکشے کے شیشے پر پڑی