in

بڑا سیاسی اَپ سیٹ۔۔!! مسلم لیگ (ن) کابڑا نام پی ٹی آئی میں شامل، شریف برادران کو بڑا جھٹکا

بڑا سیاسی اَپ سیٹ۔۔!! مسلم لیگ (ن) کابڑا نام پی ٹی آئی میں شامل، شریف برادران کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے جو کل ایک دوسرے کے سخت سیاسی مخالف تھے

وہ آج کل یک جان دو قالب بنے ہو ئے ہیں اس لئے پاکستانی سیاست کو محض ایک مفادات کا کھیل کہا جاتا ہے تاہم اب ایک اور بڑا سیاسی اپ سیٹ سامنے آ ئے ہے۔

گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی، مسلم لیگ نواز کے نائب صدر و سابق وزیر برائے ورکس ڈاکٹر محمد اقبال پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے نائب صدر و سابق وزیر برائے ورکس ڈاکٹر محمد اقبال نے وفد کے ہمراہ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی ،

اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے نائب صدر و سابق وزیر برائے ورکس ڈاکٹر محمد اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ دوسری جانب سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی درخواست ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق

آئل ٹینکر چوری کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج تھا جس میں انہوں نے ضمانت کروا رکھی تھی، جمشید دستی نے ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں درخواست دے رکھی تھی۔

آج عدالت نے جمشید دستی کی ضمانت کی درخواست خارج کی لیکن جمشید دستی عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی فرارہو گئے۔جمشید دستی اور دیگر کےخلاف آئل ٹینکر لوٹنے کا مقدمہ جنوری میں درج کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس کیس میں 2 پولیس اہلکار اور 3 دیگر ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک غریب نوجوان کی عزم وہمت اور حوصلے کی شاندار اور سچی داستان

دن میں کسی بھی وقت دودھ میں یہ چیز ملا کر کھا لیں؟ ہڈیوں، جسمانی ، کمر درد اور چڑاچڑاپن سے فوری نجات پائیں