in

حکومت کا چینی 15 روپے سستی کرنے کا اعلان مگر کب سے ؟ جانیں

حکومت کا چینی 15 روپے سستی کرنے کا اعلان مگر کب سے ؟ جانیں

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کا چینی 15 روپے سستی کرنے کا اعلان مگر کب سے ؟ وفاقی وزیر صنعت و پیدوار حماد اظہر نے چند روز میں چینی 15 روپے کلو سستی ہونے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ ہمارے پاس گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، سندھ نے

سپلائی بہت تاخیر سے کی ،مئی 2011ء میں ملک میں 3 لاکھ ٹن چینی زیادہ تھی جو واجد ضیاء کی رپورٹ آنے کے بعد اڑھائی لاکھ ٹن کم ہو گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غذائی تحفظ فخر امام نے بتایا کہ پورے ملک میں گندم کی پیداوارمیں دس لاکھ ٹن کمی ہوئی ہے،آج بھی حکومت کیپاس29لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیدوار حماد اظہر نے کہا کہ مئی 2011ء میں ملک میں 3 لاکھ ٹن چینی زیادہ تھی جو واجد ضیاء کی رپورٹ آنے کے بعد اڑھائی لاکھ ٹن کم ہو گئی،یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ڈیٹا درست نہ ہو۔

پنجاب حکومت ایک سے زیادہ بار شوگر ملز کی انفرادی جانچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد پر ڈیوٹی صفر کر دی، حکومتی کاوشوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی درآمد ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ درآمدی چینی 10 سے 15 فیصد کم شرح پر فروخت کی جائے گی۔

صوبوں سے کہا کہ وقت پر کرشنگ نہ کرنے والی ملز پر 50 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ کریں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے قانون سازی کر لی ہے۔ حکومت کو مزید چینی درآمد کرنا پڑی تو کریں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ درآمدی چینی کو کنٹرول ریٹ پر مارکیٹ میں بیچا جائے گا، پنجاب میں بروقت کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کو یومیہ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال 10 نومبر کو شوگر ملوں میں کرشنگ کا عمل شروع ہو جائے گا،کسانوں کے لیے گنے کی فی من قیمت 190 سے 200 روپے کر دی گئی ہے۔حماد اظہر نے چند روز میں چینی 15 روپے فی کلو سستی ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نبی پاک سے مردانا کمزوری کا علاج۔۔۔۔۔

163 سالہ معمر شخص جو اپنی پوتی کو دعائیں دے رہا ہے ۔۔ یہ مشہور شخص کون ہے اور کیا یہ واقعی دنیا کا سب سے بزرگ ترین آدمی ہے؟