in

حکومت عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کیوں نہیں کر سکتی؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

حکومت عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کیوں نہیں کر سکتی؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کروانا پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے جبکہ شہباز شریف دور کے بلدیاتی اداروں کی بحالی تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بلدیاتی الیکشن کے نام پر ہول اٹھتے تھے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر الیکشن کمیشن کی سمجھ زیادہ نہیں ہے، اس مہینے تین مختلف تنظیموں کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کروائیں گے۔

وزیراعظم کو دنیا کے مختلف ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحفے دینے والے عرب حکمران مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیر اخلاقی ویڈیوز کا معاملہ لیگی رہنما محمد زبیر نے خاموشی توڑ دی

سرکار کی آمد مرحبا۔۔جشن عیدمیلادالنبیﷺ کب ہو گی ۔۔۔تاریخ کا اعلان کر دیا گیا