in

’’ آج عمران خان اور ثاقب نثار دونوں بے نقاب ہوگئے‘‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ایسا رد عمل کہ حکومت کی نیندیں اُڑ گئیں

’’ آج عمران خان اور ثاقب نثار دونوں بے نقاب ہوگئے‘‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ایسا رد عمل کہ حکومت کی نیندیں اُڑ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں مالی بدعنوانی مزید بڑھ گئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی مالی بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان بدعنوانی کی رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق مالی بدعنوانی میں اس اضافے کے بعد

پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آ گیا، 2020ء میں اس کا نمبر 124 واں تھا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ مالی بدعنوانی کے پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں مالی بدعنوانی کے حوالے سے پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، جو اب 28 ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ بدعنوانی پرسیپشن انڈیکس کا اسکور کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس سامنے آنے کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کی ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ صادق و امین کی سند دینے والا ثاقب نثار اور سند کو تغمہ بنا کر سجانے والا عمران خان دونوں بے نقاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ ان چوروں کے ٹولے کے احتسابی ڈرامے کو بے نقاب کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔دوسری جانب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے

کہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان کاکرپشن کے خلاف بیانیہ بھی دھوکا تھا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں 16 درجے آگے جانا صادق اور امین کا کمال ہے ،پہلے کے پی میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا اور پھر ملک میں کرپشن بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سال کے اقتدار میں کرپشن اور تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا ، پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری میگا کرپشن کی کھلی داستان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی کی خریداری میں تاخیر کرکے قوم کیاربوں روپے لوٹے گئے اور لوگوں پر مزید ٹیکس لگایا ۔

انہوں نے کہاکہ اب کرپشن بڑھنے کا ملبہ بھی کسی وزیر یا مشیر پر ڈال دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولتکار بٹھائے ہیں، عمران نے ریکارڈ قرضے لیئے اور آج ہر پاکستانی تقریباً دو لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں اصل نااہل عمران احمد نیازی خود ہے۔
ش

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا بھر میں کروڑوں مداح افسردہ : ارطغرل غازی کا مشہور اداکار انتقال کر گیا

پاک فوج کی دبنگ ریٹائرڈ شخصیت کو وزیر اعظم کا’’معاون خصوصی برائے احتساب‘‘ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان! اپوزیشن کے لیے ایک اور بُری خبر