in

شادی پربیٹے کو 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی کا تحفہ ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

شادی پربیٹے کو 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی کا تحفہ ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے جنید

صفدر کو شادی پر مہنگی ترین گاڑی دی۔سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دی

جو پنجاب میں رجسٹر مہنگی ترین گاڑی ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان رپورٹس کو مسترد کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ہے، یہ مایوس کن ہے کہ بڑے نام والے اکاؤنٹس میں جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ جنید صفدر 14 دسمبر کو احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا۔

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوا تھا اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

الیکشن کمیشن کا ای وی ایم مشینیں قبول کرنے سے انکار

اہم فیصلوں کا وقت قریب ، سب کی نظریں عمران خان پر۔۔!!! وزیر اعظم اگلے ’’ آرمی چیف‘‘ کے لیے کس کا انتخابت کریں گے؟