in

ایک بد دعا نے بستی ہی الٹ کر رکھ دی۔۔۔!!!جگہ پاکستان کے کس علاقے میں واقع ہے؟ جانئے

ایک بد دعا نے بستی ہی الٹ کر رکھ دی۔۔۔!!!جگہ پاکستان کے کس علاقے میں واقع ہے؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا میں ایسی بہت سی پُر اسرار جگہیں موجود ہیں۔ جن کے بارے میں ہر کسی کو علم نہیں ہے ۔

اور پھر اگر ہم صوبہ سندھ کے حوالے سے بات کریں۔ تو یہاں موجود ان جگہوں کے بارے میں  صرف مقامی لوگ ہی جانتے ہیں ۔ آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سندھ میں موجود ” اُلٹی بستی ” کے بارے میں جس کا آپ کو شاید ہی معلوم ہو گا۔ یہ بستی کراچی سے ساڑھے تین گھنٹے دور ہے۔

لعل شہباز قلندر کے مزار سے آگے نکل کر روڈ کی جانب مٹی کے ٹیلوں سے بنے چھوٹے چھوٹے پہاڑ ہیں مگر ان ٹیلوں کے پاس جا کر اندازہ ہوتا ہے ۔کہ یہ” الٹی بستی “یعنی سیہون کا قلعہ ہے-

جس کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں عرصہ دراز قبل ایک جہاں آباد تھا۔ شاید کسی کا محل تھا جہاں چھوٹے چھوٹے کمروں کی شبیہہ بھی ملتی ہے اور بڑے درباروں کی بھی۔الٹی بستی کے رہنے والوں کے مطابق تاریخ میں ایسا بتایا جاتا ہے ۔

کہ لعل شہباز قلندر کے خادم خاص بودلہ بہار کو اس بستی کے حاکم  نے قتل کر دیا تھا۔ جس کہ وجہ یہ تھی کہ حاکم بہت ظالم تھا ۔ اور وہ سب کو اپنا غلام سمجھتا تھا۔حاکم شہباز قلندر کو پسند نہ کرتا تھا۔ اور اس کا خادم ہر وقت لعل شہباز کے ساتھ رہتا تھا۔

جس کی وجہ سے حاکم نے بودلہ بہادر کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر شہباز قلندر نے اس بستی کے حاکم کی حکومت کو بد دُعا تھی۔ اور اس وجہ سے یہ بستی الٹ گئی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی ایس آئی سربراہ اپنی تصویرمیڈیا کو کیوں جاری نہیں کرانا چاہتے تھے؟ سینئر صحافی انصار عباسی کا بڑا دعویٰ

2 وقت کی روٹی کا وسیلہ