in

بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت

بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کو شروع ہوئے

ایک سال چار مہینے ہو گئے ہیں، عوام کو ماحول دوست اور آرام دہ سفر مہیا کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس عرصہ میں سفر کرنے والے مسافروں کی کل تعداد پانچ کروڑ سے بڑھ گئی ہے،

اب بی آر ٹی کے یومیہ مسافروں کی تعداد بھی دو لاکھ سے زائد رہنے لگی ہے۔ حال ہی میں بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے اعزازی تذکرہ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، اس بارے میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا

کہ خیبرپختوا حکومت کو خاص کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جن کی خصوصی محنت کے باعث پشاور بی آر ٹی کو عالمی سطح پر بہترین پائیدار ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے منشن کیا گیا ہے، پشاور بی آر ٹی نے ایک جدید نظام کے ذریعے لوگوں کی آمد و رفت کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ دوسری جانب پیر کو بلدیاتی انتخابات کے لئے بی آر ٹی سروس ایک دن کے لئے بند کرنے یا نہ کرنے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے

بلدیاتی انتخابات کے دن بی آر ٹی سروس جزوی طور پر ایک دن کے لئے بند کرنے کی تجویز زیر غور ہیں۔ بی آر ٹی سروس بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کر دیا جائے گا تاہم بی آر ٹی سروس کو بند کرنے کی تجویز پر انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی

لہذا بی آر ٹی سروس کو بند نہ کیا جائے تاہم بعض افراد کی جانب سے ممکنہ طور پر شکست یاکامیابی کی خوشی میں بی آر ٹی سروس کو نقصان پہنچنے کے امکانات کے باعث بند کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلہن کی اپنی مرحومہ ماں کی تصویر کیساتھ پنڈال میں انٹری نے سب کو رُلا دیا

متحدہ عرب امارات اور امریکی اتحاد میں دراڑیں‘ امارات نے23ارب ڈالرکا دفاعی معاہدہ معطل کردیا