in

دلہن کی اپنی مرحومہ ماں کی تصویر کیساتھ پنڈال میں انٹری نے سب کو رُلا دیا

دلہن کی اپنی مرحومہ ماں کی تصویر کیساتھ پنڈال میں انٹری نے سب کو رُلا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک ہاتھ میں مضبوطی سے باپ کا ہاتھ تھامے اور

دوسرے ہاتھ سے مرحومہ ماں کی تصویر کو سینے سے چمٹائے پنڈال میں داخل ہونے کی دلہن کی ویڈیو نے جذباتی منظر پیدا کردیا۔شادی کی تقریبات میں آج کل سب سے اہم حصہ دلہا یا دلہن کا پنڈال میں انٹری اور اسٹیج تک پہنچنا ہوتا ہے

جس کے لیے نت نئے اور اچھوتے انداز اپنائے جا رہے ہیں البتہ ایک دلہن کی انٹری نے نہ صرف شرکاء بلکہ لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو رُلا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک فوٹوگرافر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عروسی لباس میں روایتی انداز سے تیار دلہن کو اسٹیج کی جانب آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دلہن کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہیں۔دلہن نے ایک ہاتھ سے باپ کے ہاتھ کو اور دوسرے ہاتھ میں اپنی ماں کی تصویر پکڑی ہوئی ہے

جو اب انتقال کرچکی ہیں۔ خاتون فوٹوگرافر نے کیپشن میں لکھا کہ ان تمام بیٹیوں کے نام جن کی ماں آج ان کے ساتھ نہیں۔

امی میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ماں کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی ک

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ذکر لاہور کی اس خاتون کا جو روزانہ بلاناغہ سینکڑوں غریبوں اور مسکینوں کو گھر کا بنا کھانا کھلاتی ہے ۔۔۔۔۔۔

بی آر ٹی پشاور نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت