”دلہن نے اپنی شادی سے قبل اپنی ساس کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار دے ڈالا، وجہ ایسی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا“ اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دلہن نے اپنی شادی سے قبل اپنی ساس کے لیے ’رشتہ درکار ہے‘ کا اشتہار دے ڈالا اور اس کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔
دی مرر کے مطابق اس اختون نے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ اشتہار پوسٹ کیا ہے جس میں وہ کہتی ہے۔ کہ ”مجھے میری شادی سے قبل میری ساس کے لیے ایک بوائے فرینڈ درکار ہے جو اس کی توجہ ہماری شادی سے ہٹا سکے اور ہماری شادی کے دوران اسے مصروف رکھ سکے۔ “اس دلہن نے اشتہار میں بتایا ہے کہ شادی کی تیاریوں میں اس کی ساس بہت زیادہ دخل اندازی کر رہی ہے اور وہ یقینا شادی کی تقریب میں بھی ایسی حرکات کرے گی جو اس کی شادی کی خوشی کو غارت کر دیں گی چنانچہ وہ چاہتی ہے کہ کوئی ایسا شخص مل جائے جو اس کی ساس کو شادی کے دوران مصروف رکھے۔ دلہن نے اشتہار میں لکھا ہے کہ ”جو شخص بھی میرا یہ کام کرے گا اور میری ساس کا بوائے فرینڈ بن کر اسے ہماری شادی کے دوران مصروف رکھے گا اسے میں 1ہزار ڈالر (تقریباً 1لاکھ 62ہزار روپے)بھی دوں گی۔ اس شخص کو اگست میں جمعہ کی شام سے ہفتے کی شام تک میری ساس کے ساتھ رہنا ہوگا۔اس کام کے لیے ایسا آدمی چاہیے کو کسی بدتمیز عورت کو سنبھال سکتا ہو، لڑائی جھگڑے کی صورتحال پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہوں، کسی خاتون کو مسلسل توجہ دے سکتا ہو، اس کی عمر 40سے 60کے درمیان ہونی چاہیے۔ میری ساس 51سال کی سلم سمارٹ اور پرکشش خاتون ہے۔ ہم اس آدمی کو تمام بیگ گراؤنڈ معلومات مہیا کریں گے، گفتگو کے موضوعات بتائیں گے، ہوٹل روم، کھانا اور سفری اخراجات بھی دیں گے۔“