in

دلخراش تفصیلات

دلخراش تفصیلات

لاہور (ویب ڈیسک ) نامور خاتون صحافی عنبر شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ٹک ٹاک سٹار مسکان کی موت جسکے 6 لاکھ فالورز تھے۔ جیتے جی لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے تھے اور موت کے بعد کئی گھنٹے ہسپتال پڑی رہی کوئی لینے نہیں آیا۔

گھر والوں نے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا تو تیسرے دن ایدھی فاؤنڈیشن نے بے یارو مددگار تدفین کی۔ کیا یہ انجام بھی ہمارے لیے سبق آموز نہیں

کہ اِنکی ایک ویڈیو پر لاکھوں ویوز آتے تھے لیکن اب میت لینے کیلئے ایک بندہ بھی نہیں آرہا۔ لہٰذا خدا کیلئے اس عارضی دنیا کے لیے خود کو برباد مت کریں۔ یہ دکھاوے کی دنیا ہے

چند روزہ دھوکہ ہے ہماری اقدار ہماری روایات ہمارا دین ہم سب کچھ بھلا کر اس فانی دنیا کے پیچھے لگے ہیں۔ یاد رہے والدین اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جتنے مرضی جتن کرلیں۔

بچوں کا اچھا لباس، تعلیم، خوراک،اچھے موبائل ان سب کے باوجود اگر آپ ان کو قرآن حدیث کا علم نہیں دیتے۔ ان کو نماز روزہ کا پابند نہیں بناتے

اور سب سے بڑھ کر ان کوبا حیا اور با کردار نہیں بناتے تو یقین مانیں آپ والدین نہیں بلکہ اپنے بچوں کے دشمن ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر آکر اللہ سے پہلی فرمائش کونسی کی ؟ایمان افروز معلومات“

اگر گھوڑے نے پانی پی لیا تو سمجھ لیناکہ لڑکی۔ حیران کن معلومات