in

چین کے مقابلے میں یورپ کا 340ارب ڈالر کے عالمی منصوبے کا اعلان

چین کے مقابلے میں یورپ کا 340ارب ڈالر کے عالمی منصوبے کا اعلان

لندن (این این آئی)یورپی کمیشن نے چین کے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کے مقابلے میں تین سو چالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کے گلوبل گیٹ وے نامی منصوبے کا مقصد یورپ کی سپلائی چین کو مضبوط کرنا،

تجارت کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد کرنا ہے۔گلوبل گیٹ وے منصوبے میں ڈیجیٹلائزیشن، صحت، آب و ہوا، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم

اور تحقیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔مذکورہ منصوبے کیلئے سرمایہ کاری گرانٹس، قرضوں اور ضمانتوں کی شکل میں بلاک

کے اداروں، حکومتوں کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے مالیاتی اداروں اور قومی ترقیاتی بینکوں سے آئے گی۔یورپی کمیشن کی سربراہ

کے مطابق گلوبل گیٹ وے نامی منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیسیٹو منصوبے کا حقیقی متبادل ہوگا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

بس یہ دیکھنا باقی تھا : تین شادیاں کرنے والی 50 سالہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کی تصویر وائرل ۔۔۔ سینے پر لکھے معنی خیز جملے نے نئی بحث چھیڑ دی