ایک بار ایشوریہ رائے کو سامنے پاکر رنبیر کپور کا کیا حال ہو گیا تھا ؟
انٹرٹینمنٹ
ممبئی(ویب ڈیسک) 28اکتوبر 2016 کو ریلیز ہونے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں انوشکا شرما، رنبیر کپور، ایشوریہ رائے بچن ، فواد خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں نے شاندار پرفارمنس دی تھی۔ 5 سال قبل ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم کے بارے میں کئی قصے ہیں۔ ایک سین میں
جہاں انوشکا نے رنبیر کو زوردار تھپڑرسید کیا ، تو وہیں بولڈ سین کر کے ایشوریہ کی جان مصیبت میں آگئی تھی۔دراصل ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی کوشش کر رہی تھیں۔’جذبہ‘ اور’ ʼسربجیت‘ جیسی فلموں میں کام کیا لیکن ان فلموں کو ناظرین نے مسترد کر دیا۔ اسی دوران کرن جوہر نے ایشوریہ کو فلم’’ ʼاے دل ہے مشکل‘‘میں پیشکش کی۔ فلم کی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق کرن نے ایشوریہ کو کسنگ سین کروانے کو کہا۔بچن خاندان کی بہو کے لیے یہ بہت مشکل تھا جس پر انہوں نے کرن کو صاف کہہ دیا کہ وہ اس کے لیے مطمئن نہیں ہیں۔ تاہم کرن نے انہیں منا لیا کہ وہ اس سین کو اتنی خوبصورتی سے کریں گے کہ ان کی شخصیت کا تاثر متاثر نہیں ہوگا۔تاہم رنبیر کپور کیلئے ایشوریہ جیسی سینئر اداکارہ کے ساتھ بولڈ اور انٹیمیٹ سین کرنا آسان نہیں تھا۔ میڈیا کو ایک انٹرویو میں رنبیر نے خود بتایا تھا کہ ʼوہ ایشوریہ کے ساتھ ایک انٹیمیٹ سین کی عکسبندی کے دوران اتنے گھبرا گئے تھے کہ ان کے ہاتھ کانپنے لگے، یہاں تک کہ ایشوریہ کے گالوں کو چھونے سے بھی گھبراہٹ ہو رہی تھی۔رنبیر کی حالت دیکھ کر ایشوریہ نے انہیں پرسکون کرتےہوئے سین کو صحیح طریقے سے کرنے کا مشورہ دیا۔ رنبیر نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے سوچا کہ مجھے ایسا موقع کبھی نہیں ملے گا اور موقع پر ہی چوکا کر دیا۔