میں اس سے شادی کروں گی جو شاہ رخ خان
”میں اس سے شادی کروں گی جو شاہ رخ خان۔۔۔“ شادی کے سوال پر ملالہ یوسف زئی کے حیران کن جواب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا
دی لاہور ( آن لائن) ملالہ یوسف زئی اچانک پاکستان کے دورے پر پہنچیں تو ہر کوئی حیران رہ گیا, انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور پھر اپنے آبائی
علاقے میں بھی گئیں جبکہ کئی انٹرویوز بھی دئیے۔ ملالہ یوسف زئی سے ایک انٹرویو کے دوران جب شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ مشرقی ماں باپ بچوں کی ایک خاص عمر میں انہیں شادی کا عندیہ دینا شروع کر دیتے
ہیں تو کیا آپ سے بھی شادی کی بات کی جاتی ہے؟ملالہ یوسف زئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاق میں تو کرتے ہیں لیکن سنجیدگی سے نہیں کہتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ میں نے ابھی شادی نہیں کرنی۔خاتون صحافی نے اگلا سوال کیا کہ کس قسم کے شخص کیساتھ شادی کرنا چاہئیں گی اور اس میں کیا کیا خوبیاں ہونی چاہئیں? جس پر ملالہ نے جواب دیتے ہوئے
کہا کہ بہت اہم بات یہ ہے کہ اس کی سوچ مثبت اور اچھی ہو اور دوسروں کا خیال رکھنے والا ہو اور اس کے علاوہ شاہ رخ خان جیسا ہینڈسم ہو۔خاتون رپورٹر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ”اچھا!!! تو شاہ رخ خان جیسا ہینڈسم ہونا چاہئے“ جس پر ملالہ یوسف زئی نے فوراً کہا کہ نہیں! میں مذاق کر رہی ہوں۔