in

شاہد آفریدی کو بڑی خوشی مل گئی۔۔ بوم بوم آفریدی کا دل گارڈن گاڑدن ہوگیا،چاہنےوالوں کیلئے بڑی خبر

شاہد آفریدی کو بڑی خوشی مل گئی۔۔ بوم بوم آفریدی کا دل گارڈن گاڑدن ہوگیا،چاہنےوالوں کیلئے بڑی خبر

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و دبنگ بلے باز بوم بوم شاہد آفریدی سے کون واقف نہیں ہے وہ ساری دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور لوگ اُن کی بیٹنگ کے آج بھی دیوانے ہیں سابق کپتان شاہد خان آفریدی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی یکے بعد دیگرے دو فتوحات پر خوش ہو گئے۔

 

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر بوم بوم آفریدی کا دل ’گارڈن ،گارڈن ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت پر بہت اچھا لگا، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم اور زیادہ مثبت ہوکر کھیلی ہے۔شاہد آفریدی نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف بھی اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔سابق کپتان نے پاکستانی بولنگ لائن اپ پر گفتگو میں کہا کہ تمام بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بہترین بولنگ کررہے ہیں،

 

وکٹیں اُڑانے والے بولرز چاہیں تو میچ کی بازی پلٹ دیں۔پاک بھارت میچز پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت ایک بار پھر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہوں تو لوگ زیادہ انجوائے کریں گے۔دونوں ملکوں کے شائقین اپنے اپنے ملکوں میں کرکٹ انجوائے کررہے ہیں، البتہ آج کل ہم زیادہ انجوائے کررہے ہیں۔ دوسری جانب کالعدم تنظیم کے اسلام آباد لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل ہیں۔جبکہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ۔کالعدم تنظیم کے احتجاج کے سبب راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ کو دونوں اطراف سے کنٹینرز لگاکر بند کیا گیا ہے جب کہ چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں ہیں۔اس کےعلاوہ فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند ہے تاہم اسلام آباد میں میٹرو سروس کو کھلا رکھا گیا ہے۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کے ہیرو حارث رؤف

”یا ارحم الرحمین کی فضیلت“