in

انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ہونے کے قریب نوازشریف نے پاکستان واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ہونے کے قریب نوازشریف نے پاکستان واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ فتنے سے نجات دلاؤں گا،15 روز یا 2 ماہ میں واپس آسکتا ہوں۔ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے

،ویڈیو لنک کے ذریعے ن لیگ کے قائد نے کہا کہ عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں ، ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے

سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں۔پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہوگئی ، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر مشاورت کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے، عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں، شاہین آفریدی کی ذو معنی ٹوئٹ وائرل

دل کے بند وال تک کھول دینے والی دعا