in

پاکستانیو: مہنگائی سے بچنا چاہتے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بتایا گیا یہ طریقہ اپناؤ۔۔۔۔

پاکستانیو: مہنگائی سے بچنا چاہتے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بتایا گیا یہ طریقہ اپناؤ۔۔۔۔

اسلامی تاریخ پر اگر نظر دوڑائیں تو حضرت علی ؓ کے دور میں اورایک حضرت عمر ؓ کے دورخلافت میں مکے کے اندر کسی موقعے سے زبيب (کشمش) کی قیمت بڑھ گئی۔ لوگوں نے خط لکھ کر کوفے میں موجود علی بن ابی طالب رضى الله عنه سے اس کا شکوہ کیا۔ تو انہوں نے یہ رائے تجويز فرمائی کہ تم لوگ کشمش کے بدلے

کھجور استعمال کیا کرو کیونکہ جب ايسا کروگے تو مانگ کی کمی سے کشمش کی قیمت گرجائے گی اور وہ سستی ہوجائے گی۔ اگر سستی نہ بھی ہوتو کھجور اس کا بہترين متبادل ہے۔

(تاريخ ابن معين 168 التاريخ الکبير للبخاری3523)ایک بار سیدنا عمر بن خطاب رضى الله عنه کے دورِ خلافت میں گوشت کی قیمت میں حد درجہ اضافہ ہوگيا۔ لوگ گوشت کی گرانی کی شکايت لے کر عمر فاروق رضى الله عنه کی خدمت میں پہنچے۔

عمررضى الله عنه نے ان کی بات سننے کے بعد کہا’’ اگر اس کا بھاؤ چڑھ گياہے تو کم کردو‘‘۔ لوگوں نے کہا’’ ہم تو ضرورت مند ہیں، گوشت ہمارے پاس کہاں ہے کہ ہم اس کی قيمت کم کرديں؟‘‘ عمر رضى الله عنه نے کہا کہ دراصل میرے کہنے کا مطلب یہ ہے

کہ تم لوگ اس کا استعمال کم کردو، کیونکہ جب اس کا استعمال کم ہوجائے گا تو اس کی قیمت بذاتِ خود کم ہوجائے گی۔ ( تاريخ دمشق6282، حلیة الاولیاء823)

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تنخواہ(پیسوں)کو مہینے کی آخری تاریخ تک بچانے کا نسخہ۔جانیے ایک دلچسپ قصہ

تنہا سفر کرنے والی خواتین کیلئے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار!!! لیکن دوسرے اور تیسرے نمبر پر کونسا شہر آیا؟