پرائزبانڈ ایک گیم ہے اگر آُ اسے سمجھ جائیں تو آپ لاکھوں روپے جیت سکتے ہیں بالکل آسان ٹرکس جاننے کیلئے
پرائز بانڈ پر مسلسل انعامی رقم حاصل کرنے کا فارمولا راکٹ سائنس نہیں ہے بلکہ پرائز بانڈ ایک پورا کھیل ہے ۔ اسے سمجھنے والے تو ہر ماہ انعامی رقم حاصل کر لیتے ہیں ۔ میرے ایک دوست کو اس کھیل میں اتنا فائدہ ہوا کہ ایک اچھی سوسائٹی میں اپنا پلاٹ بیج کر وہ رقم بھی اسی میں لگا چکے ہیں ۔ اس کھیل کے کئی فارمولے ہیں۔ بہرحال آسان سا فارمولا یہ ہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈ کے دو سائیکل ہیں
۔ ایک چھوٹا سائیکل اور دوسرا بڑا سائیکل ۔ دونوں سائیکل تین تین ماہ کے ہیں ۔ مثال کے طور پر چھوٹے سائیکل میں 100 ، 200 اور 750 کے پرائز بانڈ ہیں ۔ پہلے مہینے 100 دوسرے 200 اور تیسرے مہینے 750 والا بانڈ نکلتا ہے اور چوتھے مہینے پھر 100 والے کی قرعہ اندازی ہوتی ہے ۔ یہ سائیکل اسی ترتیب سے چلتا رہتا ہے ۔ دوسرے سائیکل کا آغاز 1500 والے بانڈ سے ہوتا ہے اور یہ بھی تین ماہ کا سائیکل ہے ۔ جس ماہ 100 والا بانڈ نکلے گا اسی ماہ 1500 والا بانڈ نکلے گا ۔ بڑا سائیکل مہینے کے آغاز میں جبکہ چھوٹا سائیکل مہینے کے وسط میں چلتا ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈ کیسے نکلتا ہے ؟۔ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوتی ہے لیکن یہ قرعہ اندازی ایک ترتیب سے چلتی ہے ۔ مثال کے طور پر آپ 100 روپے کا ایک پرائز بانڈ خرید کر رکھ لیں ۔ اب اگر آپ کی قسمت ہوئی تو شاید زندگی میں کبھی اس پر انعام نکل آئے ۔ انعام کیسے حاصل کیا جاتا ہے ؟ مثال کے طور پر میں اس کھیل کا حصہ ہوں تو میں قرعہ اندازی سے 4 دن قبل 100 روپے کے پرائز بانڈ کی پوری سیریل خرید لوں گا۔ یعنی 1 سے 100 تک ایک ترتیب سے نمبروں والی سیریل اٹھا لیتا ہوں۔ تو اس میں چانس بہت بڑھ جاتا ہے کہ میرا انعام نکل آئے گا ۔
اگر میں 1 سے 1000 تک کی ایک مسلسل سیریل خرید لیتا ہوں تو اس میں ایک انعام تو 100 فیصدی ہے لیکن ایک سے زیادہ انعامات بھی نکل آئیں گے ۔۔۔ قرعہ اندازی کے دو دن بعد یہ سیریل واپس بنک کو بیچ کر اپنی رقم لے لیتا ہوں اور جو انعام نکلے ہوں انہیں بھی کیش کروا لیتا ہوں ۔ 4 دن کے کھیل میں اس طرح انعامی رقم حاصل کر کے اپنے پیسے واپس لینے والوں کی بڑی تعداد اسی ملک میں رہتی ہے سعد رفیق کے پرائز بانڈ کیسے نکلتے ہیں ۔ یہ واقعی انعام ہوتے ہیں یا وہ ڈیلر سے نکلے ہوئ بانڈ خریدتے ہیں اس کا مجھے علم نہیں لیکن پرائز بانڈ میں انویسٹمنٹ کرنے والوں کے پاس انعامات نکلنے
کی ترتیب کے فارمولے ہوتے ہیں ۔ کسی نے مجھ سے سیکھنا ہو تو میں سکھا دوں گا ۔ مجھ سے بہتر فارمولے جاننے ہوں تو کسی بڑے استاد سے سیکھ لیں ۔ میرے استاد کا تو ہر دوسرے ماہ بڑا انعام نکل آتا ہے ۔یہ ایک مکمل کھیل ہے لیکن اس میں کامیاب وہی لوگ ہوتے ہیں جو سرمائے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کو سمجھنے کے بعد اس میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں ۔ اگر میں بڑا سرمایہ کار ہوں تو میں بیک وقت دونوں سائیکل میں بھی کھیل رہا ہوں گا ۔ اس طرح ہر ماہ میرا ایک انعام مہینے کی پہلی تاریخوں میں اور دوسرا انعام 15 ، 16 تاریخ کو نکل رہا ہو گا ۔ اگر آپ کو انعامات کے اس کھیل کو سمجھنا ہو توکسی بھی پرائز بانڈ کی ڈرا لسٹ اٹھا کر دیکھ لیں ۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ایک خاص نمبرز کے بعد ایک انعام لازمی نکلنا ہوتا ہے ۔۔۔ اگر آپ نے اس ترتیب کو سمجھ کر ایک ایسی سیریل خرید لی جو ان نمبرز کا احاطہ کرتی ہو تو آپ کا انعام پکا ہے ۔ اس میں کوئی اور راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ سو کوئی اتنا لکی کیسے ہے کہ اس کے مسلسل پرائز بانڈ نکل رہے ہیں
یا وہ لازما بلیک منی وائٹ کر رہا ہو گا جیسے فرسودہ خیالات ذہن میں لا کر حیران ہونے کی بجائے انعامی رقم حاصل کرنے کا فارمولا سیکھ لیں ۔ کمپیوٹر تیز ضرور ہو سکتا ہے لیکن انسان جتنا ذہین کبھی نہیں ہو سکتا ۔نوٹ : شریف میں اب ہوا ہوں ، اس سے پہلے مارشل آرٹ ٹچ فائیٹ و سٹریٹ فائیٹ بشمول سٹک فائیٹ ، نائف فائیٹ و گن فائیٹ کے ساتھ ساتھ میجک ، تاش، سنوکر اور اعداد و شمارکے ایسے گورکھ دھندے بھی سیکھ رکھے تھے۔۔۔ اب شرافت سے کلب میں شطرنج یا کیرم کھیل لیتا ہوں ۔ بات وہی ہے ، ہم شریف کیا ہوئے سارا شہر ہی خود کو بدمعاش سمجھنے لگا ہے ۔