in

عمران خان نے انضمام کو قومی ٹیم میں کس طرح سلیکٹ کیا؟ ثقلین مشتاق نے دلچسپ واقعہ سنادیا

عمران خان نے انضمام کو قومی ٹیم میں کس طرح سلیکٹ کیا؟ ثقلین مشتاق نے دلچسپ واقعہ سنادیا

کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انضمام الحق پاکستان ٹیم میں

شامل ہونے سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ میں نام بناچکے تھے، اس وقت انضمام بغیر ہیلمٹ کے فرنٹ فٹ پر پل

اور ہک مارتے تھے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ جب انضمام پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوئے تو اس

وقت عمران خان کا زمانہ تھا اور عمران کا نئے لڑکوں کو جانچنے کے حوالے سے اپنا طریقہ کار تھا ۔

انضمام الحق کی سلیکشن کے حوالے سے سابق کرکٹر نے بتایا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ جاری تھا،

عمران خان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو نئی گیند دی اور کہا کہ سنا ہے یہ لڑکا نیا آیا ہے اور بہت اچھا کھیل کر
آیا ہے تو اسے چیک کرتے ہیں؟
سابق آف اسپنر کے مطابق عمران خان نے دونوں کو ہدایت کی کہ انضمام کو فل اسپیس کے ساتھ باؤنسر کروائے جائیں تاہم انضمام کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے باؤنسر بھی نہ چل سکے جس کے بعد عمران خان نے 5 منٹ کے اندر ہی انضمام کو سلیکٹ کرلیا۔ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انضمام کو کہا کہ آپ سلیکٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد انضمام نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرم کرو شعیب اختر، بابر کے بعد کامران اکمل پر نے بنیاد تنقید! شعیب اختر بس کریں

میں شروع سے ہی ایک پاکستانی کھلاڑی کا فین ہوں ، لیجنڈ ویوڈ رچرڈ