ڈاکٹر عبدالقدیر خان
لاہور (ویب ڈیسک) نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔میں نے ایک بزرگ پیر کے بارے میں سنا کہ وہ اپنے ایک مرید سے کہہ رہا تھا کہ ’’اے بیٹے! جس قدر آدمی زاد کا تعلق خاطر (دلی تعلق) ظاہر ہے یا خدا سے ہے اگر وہ اظہار دن میں دس مرتبہ ہو (خدا سے
بہت تعلق خاطر ہو تو انسان) فرشتوں سے بھی آگے نکل جائے (اسے بڑا بلند مقام حاصل ہو)ترجمہ اشعار:خدا تعالیٰ نے اس حالت میں بھی کہ تو (ماں کے پیٹ میں) ایک بوند اور مدہوش تھا ’تجھے فراموش نہیں کیا‘ اس نے تجھے روح‘ طبع اور عقل و ادراک سے نوازا، نیز حسن و جمال ، زبان‘ رائے و فکر اور دانائی (فہم و فراست) تجھے عطا کی، اس نے تیری ہتھیلی پر دس انگلیاں ترتیب دیں اور تیرے کندھے اور پھر دو بازو ترکیب دیئے’ بنائے ‘ اے ناچیزِ ہمت! کیا تو سمجھتا ہے کہ وہ اب تجھے کسی روز فراموش کردے گا؟ (خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو کبھی فراموش نہیں کرتا‘ اس لئے انسان کو چاہئے کہ وہ اس خالق کی طرف توجہ کرتا رہے‘‘)ترجمہ اشعار:ایک باپ نے اپنے بیٹے کو وصیت کی کہ اے جوان بخت (خوش بخت) یہ نصیحت یاد رکھ کہ، جو کوئی اپنے اہل خانہ (گھر والوں) سے وفا نہیں کرتا وہ (کبھی) دوست رُو (عزیز) اور دولت مند نہیں ہوتا (یا نہیں ہوسکتا)۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ