ترکیہ،زلزلے کے نتیجے میں 155 گھنٹے ملبے تلے زندہ بچ جانے والے بچے کی انوکھی فرمائش
ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے کو ایک ہفتہ گزر گیا، زلزلے کے نتیجے میں 9سالہ بچے کو 155گھنٹے بعد ملبے سے نکالا گیا
تو اس نے انوکھی فرمائش کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے غازی انٹپ Gaziantepمیں نو سالہ بچے کو عمارت کے ملبے تلے 155 گھنٹے بعد باحفاظت نکال لیا گیا۔ اتنا وقت ملبے تلے رہنے کی
وجہ سے بچہ اتنا بھوکا اور پیاسا تھا کہ اس نے ملبے سے نکلنے کے فوری بعد ریسکیو ورکرز سے فرمائش کر ڈالی۔
بچے نے فرمائش کی کہ مجھے ساری آئس کریم لا دیں اورپانچ گیلن پانی کے بھی دے دیں میں پی جاؤنگا کیونکہ میں بہت پیاسا ہوں۔