2022 میں پاکستان کا امیر ترین شہر کونسا رہا جانے
ورلڈ بینک نے امیر ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایبٹ آباد بھی دنیا کے امیر ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا خوبصورت سیاحتی شہر ایبٹ آباد امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایک لاکھ کی آبادی والے شہر میں اکثر افراد کا ذریعہ معاش کاروبار ہے، ٹورزم کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے بھی ایبٹ آباد کو کافی اہمیت حاصل ہے۔
صاف ستھری سڑکیں، خوبصورت گھر امیروں کے شہر میں کھانا انتہائی سستا ہے، کوئی بھی فرد صرف 30 روپے میں پیٹ کی آگ بجھا سکتا ہے۔شہریوں کا کہناہے کہ اگرحکومت سیاحت پر توجہ دے تو یہ شہر اچھا منافع دے سکتا ہے۔