ایک سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک آئیں گے۔ یہ معجزہ کس سال ہوگا؟ جانیئے حیران کن خبر
2030 ایک ایسا برس ہوگا جس دوران عالم اسلام کیلئے رمضان ایک سال میں دو مرتبہ آئیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس حوالے سے اب تک باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے
لیکن اگر قمری کیلنڈر کے حوالے سے دیکھاجائے تو ایسا ممکن ہےجس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دِن کم ہونا ہے ۔
قمری مہینہ ہر سال 10 سے 12 دن آگے بڑھتا ہے جس سے توقع ہے کہ 2030 میں پہلا رمضان جنوری اور دوسرا دسمبر کے آخر میں ہوگا۔
’سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا‘ہر سال رمضان گزشتہ سال کی تاریخ سے 10 سے 12 دن قبل شروع ہوجاتا ہے جس کے پیش نظر 2030 میں مسلمان ایک سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں گے۔
دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کے تناظر سے ایک سال میں دو مرتبہ رمضان کا آنا کوئی عجوبے کی بات نہیں کیوں کہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11دن آگے بڑھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ2030 میں رمضان جنوری کے اوائل میں، اسی طرح عید فروری کے آغاز میں ہوگی جس کے بعد ایک بار پھر دسمبر میں سال کا دوسرا رمضان دیکھا جائے گا۔