in

مغل بادشاہ ہمایوں کی قبر پرمیں نے ایسا کیا دیکھا کہ فاتحہ پڑھنی بھول گیا اور وہاں سے بھاگ گیا،سبق آموز تحریر

مغل بادشاہ ہمایوں کی قبر پرمیں نے ایسا کیا دیکھا کہ فاتحہ پڑھنی بھول گیا اور وہاں سے بھاگ گیا،سبق آموز تحریر

پاکستان نیوز! ایک وڈیو بیان میں معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے جو دوست ہوتے ہیں وہ مر کر بھی زندہ رہتے ہیں اور جو دنیا میں بادشاہ اکثر گزرے ہیں ان کی قبروں پر کوئی ایک بندہ بھی فاتحہ نہیں پڑھتا ۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک بار میں مغل بادشاہ ہمایوں کی قبر پر گیا ، مغلوں کے دستور کے مطابق اوپر ایک نمائشی قبر ہوتی تھی اور اصل قبر نیچے تہہ خانے میں ہوتی تھی تو

میں نے گائیڈ سے کہا کہ مجھے اصل قبر کی طرف لےکر جاؤ تو جب میں وہاں پہنچا توایک تنگ سا راستہ تھا جس کے آگے ایک چھوٹا سا کمرہ تھا۔گائیڈ میرے آگے چل رہا تھا جس کے ہاتھ میں ٹارچ تھی۔ میں نے اس جیسا خوف منظر زندگی میں کبھی نہیں دیکھا، جب قبر پر ٹارچ پڑی تو میں نے دیکھا کہ گدھ کے برابر کی چمگادڑوں نے سارے کمرے پر قبضہ کیا ہوا تھا اور ان کے پر بہت بڑے بڑے تھے۔میں وہاں پر دس سیکنڈز نہیں کھڑا ہوا سکتا اور میں فاتحہ پڑھنی بھول گیااور وہاں سے بھاگ گیا کہ اپنی جان بچاؤں۔ میں وہاں کھڑا ہی نہیں ہو سکا۔ ایک اور بیان میں بتایا کہ ایک سِکھ نے شراب پی کر میرا بیان سنا تو اس کے بعد اس نے کیا ، کیا ؟ مولانا طارق جمیل کا ایمان افروز خطاب۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک خصوصی خطاب میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ

ایک بار میں انگلینڈ میں تھا تو وہاں ایک سکھ نوجوان آیا، وہ کہنے لگا کہ میں نے شراب پی ہوئی تھی اور میں فلم دیکھ رہا تھاانٹرنیٹ پر۔ جب فلم ختم ہوئی تو آپ کی تصویر میرے سامنے آئی۔ مجھے اس وقت خیال آیا کہ یہ کوئی دہشتگرد ہے ،اس کی تقریر مجھے سننی چاہئے، میں نے تصویر پر کلک کیا ، اس کے بعد میں نے تقریرسنی اور میں نے رونے لگا۔ میں نے اوپر نیچے چار بیان لگاتار 8 گھنٹے سن ڈالے۔ میرے دل میں اس وقت ایسی بات پیدا ہو گئی کہ میں نے کلمہ پڑھنا ہے اور اسی آدمی کے ہاتھ پڑھنا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس سکھ نوجوان نے میرے ہاتھ اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام عمرر کھا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دنیا بہت پیاسی ہے۔ پیغام سنانے والے سو گئے ہیں اور فرقہ واریت میں بٹ گئے ہیں اس لئے اسلام کا پیغام آگے نہیں پہنچ رہا۔

دوسری جانب تبلیغی جماعت کے عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ یہ دنیا جس کو ہم نے سب کچھ سمجھ لیا ،فانی ہے ، ہم سب نے اپنی اپنی باری پر مرنا ہے اور ایک دن اپنے پروردگارکے سامنے پیش ہونا ہے ،روزانہ ہم اپنے پیاروں کو اپنے ہاتھوں سے منوں مٹی تلے دبا کر آتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں موت پر یقین نہیں آرہا ،جس لمبے سفر پرہم سب نے اکیلے جانا ہے ہمیں اس کی تیاری کی بالکل فکر نہیں ،دنیا میں سب جھوٹ مگر موت برحق ہے ،اللہ کو ماننے کا مطلب موت پر یقین ہے ،اور موت پر یقین یہ ہے کہ ہم برے کام چھوڑ کر وہ کام کریں جس سے اللہ اور اس کا حبیب خوش ہوں اور ہمارا شمار بھی ان بندوں میں ہوجائے جن کے دائیں ہاتھ میں انکا نامہ اعمال تھمایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا مال و دولت ،اولاد ،رتبہ غرضیکہ ہر شے یہیں پر رہ جانی ہے ساتھ جانا ہے تو ہمارے اعمال نے ،لیکن اس بات کی کسی کو کوئی فکر نہیں ،حکومت کی فکر ہے۔زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک ہفتے میں بریسٹ سائز بڑھائیں

سونے سے پہلے یہ 1 دانہ کھالیں پیشاب باربار آنا پیشاب رک کے آنا او ر مثانہ کی کمزوری بالکل ختم