2075 تک پاکستان چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے،امریکی ادارے نے ناقابل یقین پیش گوئی کر
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی سرمایہ کاری بینک گولڈ مین ساکس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موزوں پالیسیاں اور ادارے قائم ہوئے تو 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی،
2075 تک دنیا کی 5 سب سے بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکا، انڈونیشیا اور نائیجیریا ہوں گی۔ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ 2075 تک پاکستان کی مجموعی داخلی پیداوار 12.7 کھرب ڈالر ہوجائے گی۔