بچہ ابھی 2 ماہ کا نہیں ہوا، یہ کام کرنے لگ گئیں ۔۔ سونم کپور ماں بننے والی تمام خواتین کے لئے مثال کیوں بنیں؟
بھارتی اداکارہ سونم کپور کے بیٹے کی پیدائش 20 اگست 2022 کو ہوئی تھی۔ جس پر خاندان والے اور دوست احباب خوش تھے کیونکہ ان کی شادی کے 4 سال بعد یہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش تھی۔
اب ان کا بیٹا 2 مہینے کا بھی نہیں ہوا ہے اور انہوں نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر سونم کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل ہو رہی ہے
جس کو دیکھ کر لگتاہے کہ سونم یقیناً شوٹنگ پر ہیں جہاں یہ میک اپ روم میں اپنا میک اپ کروا رہی ہیں۔
ان کی گود میں ان کا بیٹا بھی ہے جس کو یہ دودھ پلا رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں خواتین کو یہ تو کہا جاتا ہے کہ بچے کے لئے سب سے بھرپور اور مکمل غذا ماں کا دودھ ہے لیکن جب اسی ماں کو کوئی دودھ پلاتا ہوا دیکھ لے تو سب کو اعتراضات ہونے لگتے ہیں۔
یہاں دوسری بڑی بات یہ کہ خواتین ڈیلیویری کے بعد 2 ماہ تک تو بستر نہیں چھوڑتی ہیں۔ بھرپور اور مکمل آرام کرتی ہیں۔ لیکن سونم نے ایسا نہیں کیا اور یہ کام کرنے بھی نکل پڑیں۔
اب اگر غور کریں تو یہ بات واضح ہے کہ بچے کی پیدائش کسی بھی عورت کو آرام کی ترغیب نہیں بلکہ اسے یہ سبق دیتی ہے کہ اب اسے پہلے سے زیادہ فعل رہنا ہے اور ہر طرح کے ماحول میں اپنے بچے کی نشوونما کرنی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی سونم کے دوبارہ کام کرنے اور بچے کی دیکھ بھال پر انہیں خوب سرہا رہے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔