in

میری بیٹی کو بہن بھائی کی بہت خواہش ہے اس لئے.. سائرہ یوسف نے دوسری شادی کے بارے میں کیا کہا؟

میری بیٹی کو بہن بھائی کی بہت خواہش ہے اس لئے.. سائرہ یوسف نے دوسری شادی کے بارے میں کیا کہا؟

جب شہروز اور صدف کی بیٹی زاہرا پیدا ہوئی تو میری بیٹی نوریح بہت خوش ہوئی۔ اسے ہمیشہ سے کسی بہن بھائی کی خواہش تھی اور یہ خواہش زاہرہ نے پوری کی”

یہ کہنا ہے سائرہ یوسف کا جو ایک نامور ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ سائرہ یوسف کی چند سال قبل اداکار شہروز سبزواری سے شادی ہوئی تھی

جس کے کچھ سال بعد طلاق ہوگئی۔ دونوں کی ایک بیٹی نوریح شہروز ہے۔ بعد ازاں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی

اور ان کی حال ہی میں ایک اور بیٹی زاہرہ پیدا ہوئی ہے۔ نوریح اگرچہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہیں لیکن اپنی چھوٹی بہن سے ملنے باقاعدگی سے آتی ہیں اور اس سے بہت پیار کرتی ہیں۔

حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے سائرہ نے دوسری شادی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی بیٹی نوریح بہت چھوٹی ہے لیکن ایک وقت آئے گا کہ وہ بڑی ہوجائے گی

اور اس کی اپنی زندگی ہوگی۔ میں شادی کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اکیلے کیوں جیا جائے۔ ہر ایک کو ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے شادی ضرور کرنی چاہیے۔

سائرہ یوسف نے یہ بھی کہا کہ اب وہ ایک ماں بھی ہیں اور اپنی ذمہ داریاں سمجھتی ہیں پھر بھی شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس کے بندھن میں بندھنا وہ ضرور پسند کریں گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آپ ٹانگوں کے درمیان ’’تکیہ“ رکھ کر سوتے ہیں؟اگرنہیں توجانیے ایساکرناکیوں ضروری ہے

بچہ ابھی 2 ماہ کا نہیں ہوا، یہ کام کرنے لگ گئیں ۔۔ سونم کپور ماں بننے والی تمام خواتین کے لئے مثال کیوں بنیں؟