in

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی بہت خطرناک ہیں۔۔ سابق ہیڈکوچ جیف لاسن

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی بہت خطرناک ہیں۔۔ سابق ہیڈکوچ جیف لاسن

پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے، ان کے یہ 5 کھلاڑی بہت خطرناک ہیں۔۔ سابق ہیڈکوچ جیف لاسن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کی بدولت پاکستان ٹی20 ورلڈکپ

جیتنے کا دعویدار بن سکتا ہے۔ سابق ہیڈکوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس شاہین آفریدی کی صورت میں بہترین بالر موجود

ہے جبکہ حارث رؤف اور شاداب دوسرے اینڈ پر لگانا دیگر ٹیموں کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں جو سوئنگ ہوتی ہے اور بائیں ہاتھ کے بالر کا یارکر اور باؤنسر

خطرے کی علامت ہوتا ہے۔ جیف لاسن نے کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان ابتدا میں حریف ٹیم پر دباؤ ڈالتے ہیں تو پاکستان ٹی20 ورلڈکپ

جیتنے کا مضبوط دعویدار ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے

خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین

فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بچہ ابھی 2 ماہ کا نہیں ہوا، یہ کام کرنے لگ گئیں ۔۔ سونم کپور ماں بننے والی تمام خواتین کے لئے مثال کیوں بنیں؟

“جب سہیل خان نے رکی ہوئی گیند پر سلائیڈ مار کر چوکا کروا دیا” میں نے سہیل کو بلا کر پوچھا یہ آپ نے کیا کیا؟ مصباح الحق نے دلچسپ واقعہ سنادیا