in

یہاں لوگ کٹوری اور چمچ لے آتے ہیں ۔۔ خیبر پختونخواہ میں موجود دودھ کی نہر کا خفیہ راز

یہاں لوگ کٹوری اور چمچ لے آتے ہیں ۔۔ خیبر پختونخواہ میں موجود دودھ کی نہر کا خفیہ راز

سوشل میڈیا پر صارفین اب ایسی ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کر رہے ہیں جو کہ مختلف مسائل کو بھی اجاگر کر رہی ہیں، ساتھ ہی منفرد اور دلچسپ بھی ہوتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بونیر سے وائرل ہے، جس میں دودھ کی نہر کا تذکرہ ہے۔

سوشل میڈیا پر بونیر وائنز کے نام سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں بونیر میں واقع سے دودھ کی نہر کے بارے میں بتایا جا رہا تھا، صارفین کی جانب سے جن کو پشتو زبان نہیں آتی انہیں ایک لمحہ کو یقین بھی ہو گیا کہ ایسی کوئی دودھ کی نہر موجود بھی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بونیر میں ایک دلکش سفید نہر واقع ہے جس میں سے بے شمار لوگ چمچ کے ذریعے اس نہر سے ملائی کھاتے معلوم ہو رہے تھے۔ لیکن اصل میں یہ ملائی نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

بونیر قدرتی طور پر بے انتہا خوبصورتی سے مالامال ہے، حسنی اور دلکش نظر آنے والے پہاڑ، صاف و شفاف آبشار بونیر کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتی ہے۔

بونیر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ماربل کے پتھروں سے مالامال ہے۔ لیکن یہی ماربل شہر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔ ماربل کی صنعت نے بونیر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کو بھی شدید متاثر کیا ہوا ہے۔

بونیر میں تقریبا ایک ہزار سے زائد ماربل کے کارخانے اور کانے موجود ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے۔ بونیر کو دیگر علاقوں سے لاتی سڑکیں جس میں صوابی کا جاتا راستہ، شانگلہ پارک اور سوات کو جاتے راستے شامل ہیں، ان راستوں میں بھی جگہ جگہ ماربل کے کارخانے قائم ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔

جہاں بونیر کے آبشاروں میں مچھلیاں ہوتی تھیں اور لوگ انہیں دیکھا کرتے تھے آج وہی لوگ افسوس کے ساتھ انہی آبشاروں کو دیکھتے ہیں مگر اس تکلیف میں مبتلا ہیں کہ ماربل کے کارخانوں سے خارج ہونے والے گدلے پانی نے ان آبشاروں اور ندیوں کو سفید کر دیا ہے جو کہ کسی زمانے میں دلفریب ہوا کرتی تھیں۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ یہی آبشاریں اور نہریں ماربل کے پانی اور کیچڑ سے بھری ہوئی ہیں۔ اور بونیر کے لوگوں کو منہ چڑا رہی ہے۔ بونیر کی فیکٹریز کے مالکان پیسے بچانے کے لیے زیر زمین ٹینک نہیں بناتے اور ماربل کی ان باقیات کو نہر اور ندیوں میں چھوڑ دیتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”ابھی 1 تسبیح پڑھتے ہی عرش سے فورارزق کے فرشتے آجائیں گے“

چھوٹی عمر میں بچہ تو ہوگیا لیکن ۔۔ کم عمر میں والدین بننے کے وہ نقصانات جو شاید بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں