in

انہوں نے بھی اپنی فیملی حادثے میں کھوئی تھی ۔۔ روتی عورتوں کے سر ہاتھ رکھنے والی جنرل نگار نے حاملہ خواتین سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

انہوں نے بھی اپنی فیملی حادثے میں کھوئی تھی ۔۔ روتی عورتوں کے سر ہاتھ رکھنے والی جنرل نگار نے حاملہ خواتین سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جنرل نگار جوہر نے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں سے ملاقات کے لئے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جنرل نگار نے اس موقع پر خواتین اور بچوں کی صحت سے متعلق کئی احکامات بھی جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ

“حاملہ خواتین کو بہتر سے بہتر غذا فراہم کی جائے۔ بچوں اور خواتین سمیت سب کو ویکسین لگائی جائیں۔ نوزائیدہ بچے

اور ان کی مائیں سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے“

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل نگار نے بدین، دادو، چھور، حیدرآباد کے علاوہ نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کیمپس میں جا کر صورت حال کا جائزہ لیا اور بچوں اور واتین سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ میجر جنرل نگار جوہر پاکستان آرمی کی وہ پہلی خاتون ہیں جو کہ لیفٹنینٹ جنرل کے عہدے تک پہنچی ہیں

جبکہ تیسری خاتون ہیں جو کہ میجر جنرل کے عہدے تک پہنچی ہیں۔ اس کے علاوہ نگار جوہر پاک امارات ملٹری اسپتال کی کمانڈنٹ

ان چارج بھی ہیں۔ ان کی زندگی کی ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ انھوں نے بھی اپنے والدین اور خاندان ایک حادثے میں کھو دئیے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ دکھی دلوں کی مدد کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معاملہ غلط رخ اختیار کرگیا!!! بھارتی اداکارہ اْروشی روٹیلا نے بھی اہم پیغام جاری کر دیا

اہلیہ کے جنازے پر ہی شادی کر لی ۔۔ دنیا کا انوکھا شوہر جس کی بیوی کو گھر کے بجائے قبرستان لے جایا گیا، دیکھیے