’’ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے‘‘
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت ملک شدید مالی بحران کا شکار ہے آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے باوجود ڈالر کی قدر دن بدن بڑھتی جا رہی ہے
۔ گردشی قرضہ بھی کافی حد تک بڑھ چکا ہے اس پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔
صرف اعلان ہونا باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے
کہ ملک تقریبا ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے ،
ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازارلگاہے اور عوام کا چولہا نہیں جل رہا، عوام خود بخود سڑکوں پرنکلیں گے۔یاد رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا تھا
کہ ستمبراوراکتوبر ستم گر مہینےہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے، ن اور ش ہی آمنے سامنے نہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگی ، تعیناتیاں، تنزلیاں، تبدیلیاں اور اہم عدالتی فیصلے انہی 2 مہینوں میں ہوں گے۔ دوسری جانب سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے
کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک اور ایکسٹینشن لے کر اپنے کیریئر کی دوسری بڑی غلطی کریں گے چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی معیاد کی کیوں نہ ہو۔ پہلی بڑی غلطی پہلی ایکسٹینشن تھی۔تفصیلات
کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئرصحافی طلعت حسین نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’’جنرل قمر جاوید باجوہ
ایک اور ایکسٹینشن لے کر اپنے کیریئر کی دوسری بڑی غلطی کریں گے چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی معیاد کی کیوں نہ ہو۔