in

’’چند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کادوبارہ حلف اٹھائینگے‘‘

’’چند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کادوبارہ حلف اٹھائینگے‘‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند ماہ قبل تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے

قائد میاں شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو گئے تھے تاہم نئی حکومت کو بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اتحادی بھی اپنے ناز نخرے دکھا رہے ہیں۔

جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ جس طرح قوم اپنے حق کیلئے امپورٹڈ حکومت کیخلاف نکل رہی ہے ،

عمران خان چند ہفتوں بعد دوبارہ وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے پشاور میں پاور شو کے بعد اگلے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل

جاوید خان نے کہا کہ اب باری ہے کراچی کی۔ جس طرح یہ قوم اپنے حق کیلئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکل رہی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ انتخابات ناگزیر ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فوری انتخابات قوم کی آواز ہیں،

اگر عوام کا ساتھ ایسا رہا توآج سےچند ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم پاکستان کادوبارہ حلف اٹھائینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک

عدم اعتماد لا کر ان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گزشتہ ماہ 8 مارچ کی شب کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کے دوران بولے گئے اردو کے جملے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر ٹیلی فلم بنانے پر کام شروع کردیا گیا۔

بلاول بھٹو نے سندھ کے دارالحکومت کراچی سے 27 فروری کو نکلنے والے عوامی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر خطاب کے دوران کہا تھا کہ ان کے مارچ سے دارالحکومت میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر نے اچانک چھٹے ماہ ڈیلیویری کا کہہ دیا کیونکہ ۔۔ زارا نور عباس پہلے بچے کے انتقال کا بتاتے ہوئے رو گئیں

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کواپنے ہی باڈی گارڈ نے تھپڑ ماردیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل