in

بریکنگ نیوز: بالاخر غریبوں کی دعائیں رنگ لائیں ، اب عوام پر ٹیکس نہیں لگے گا ، وزیراعظم عمران خان نے بڑے ریلیف کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے عوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس حل تجویز جبکہ معا شی استحکام اور پائیدار گروتھ کیلئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔وزیراعظم نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونیوالے اکنامک ایڈوائزری کونسل اجلاس سے خطاب کے موقع پر کہی۔ا نہو ں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس

میں شرکت کی اور ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا مکمل طور پر فعال ہونا یقینی بنایا جائے، کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کی بہتری کیلئے معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی۔ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ حکومت کی ہرممکن کوشش رہی ہے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دیجائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔انکا کہنا تھا معیشت کے اہم شعبوں جن میں انر جی، تعمیرات، زراعت، سیاحت، سماجی تحفظ، سبسڈیز، قیمتوں میں استحکام، چھوٹی اور درمیانی صنعت کا فروغ، بیرون ملک سے ترسیلا ت زر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسے شعبو ں کو مزید منظم کیا جا سکے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک لڑکی کل رات بارش سے بچتی ہوئی میرے پاس پناہ لینے کیلئے آئی کمرے میں پناہ دیدی

معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! علی محمد خان نے تصدیق کر دی