in

پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح! اداکارہ ’رشنا خان‘ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، بڑا اقدام

پاکستان کی افغانستان کیخلاف فتح! اداکارہ ’رشنا خان‘ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، بڑا اقدام

افغانستان کیخلاف میچ جیتنے پر اداکارہ رشنا خان بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میں کھل کر بول پڑیں۔

اداکارہ رشنا خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کیخلاف پاکستان کے میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے ، مجھے کرکٹ ٹیم میں بابراعظم پسند ہیں ۔ دوسری

جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ یہ نسیم شاہ کا دن تھا، نسیم شاہ میں صلاحیت ہے، پی ایس ایل میں انہیں دیکھا

ہوا ہے۔میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں شکست کا دکھ ہوا، ہاکستان کے خلاف ہمیشہ کلوز میچ ہوا۔ان کا کہنا تھا

کہ ہمیں بھی توقع نہیں تھی کہ ہم باہر ہوں گے، یہ ہمارا بھی ہوم گراؤنڈ ہے، ہم نے یہاں بہت کرکٹ کھیلی ہوئی ہے۔محمد نبی نے کہا کہ بھارت کی بھی توقع نہیں تھی کہ باہر ہو گی،

بھارت کی ٹیم اچھی ہے۔افغان کپتان نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا کیا تھا، آخری دو گیمز میں شکست ہوئی جس کی ہم توقع نہیں کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایشیا کپ میں

اچھی کرکٹ کھیلی ہے، 100 فیصد دینے کی کوشش کی، کراؤڈ آج بہت اچھا تھا، انہوں نے ہمیں بہت اسپورٹ کیا۔پاکستانی بیٹر آصف علی اور بولر کے

درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ میں باؤنڈری پر تھا، مجھے نہیں علم بولر اور بیٹر کے درمیان پچ پر کیا ہوا۔انہوں نے مزید کہا

کہ ہماری اچھی کارکردگی میں عمر گل کا کردار بھی ہے، عمر گل انٹرنیشنل تجربہ رکھتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہم اچھی ٹیم ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شہادت سے 10 دن پہلے اکلوتی بیٹی کو رخصت کیا تھا ۔۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر، ہر آنکھ عشکبار

نسیم شاہ کی تو نکل پڑی،بھارت کی دو اداکارئیں پاکستانی کریکٹر پر لٹو، تعریفوں کے پل باندھ دیئے، کون کون شامل ہیں؟جانیے