شہادت سے 10 دن پہلے اکلوتی بیٹی کو رخصت کیا تھا ۔۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر، ہر آنکھ عشکبار
باپ بیٹی کا رشتہ دنیا میں سب سے زیادہ انمول ہے۔ دونوں ہی ایک دوسرے کی فکر میں زندگی گزار دیتے ہیں۔ باپ کا دل گھر میں اپنی بیٹی کے بناء نہیں لگتا۔ کسی بھی بیٹی کا سب
سے پیارا دوست اس کا باپ ہی ہوتا ہے۔ بیٹیاں جب شادی کرکے دوسرے گھر جاتی ہیں، ان کی جتنی فکر مائیں کرتی ہیں اس سے زیادہ احساس باپ کو ہوتا ہے وہ ظاہر نہیں کرتے لیکن دل میں بیٹی کے لئے لاکھوں دعائیں ہوتی ہیں۔
باپ چاہے کوئی عام انسان ہو یا کسی بڑے عہدے پر فائز ہو، باپ بیٹیوں کے سامنے نہ جھکیں یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ ایسے ہی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی تھے جو اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے تھے۔
ان کی شہادت اگست کے شروع میں ہوئی تھی۔ بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار میں پاکستان آرمی کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افراد شہید ہوگئے تھے۔
ان کی شہادت سے 10 دن قبل ان کی اکلوتی بیٹی کی شادی ہوئی تھی جس کی فوٹوگرافی مشہور فوٹوگرافر فراز مرزا کی جانب سے کی گئی تھی۔
فراز نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ آپ بھی دیکھیں:
ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی بہت افسردہ ہیں۔ کوئی کمنٹ میں شہید کے بلند درجات کے لئے دعائیں کرتا رہا تو کیس نے بچی کو خوشحال زندگی کی دعائیں دیں۔ کسی نے کہا
کہ یہ لمحات کسی بھی بیٹی کے لئے بہت زیادہ خاص ہوتے ہیں اور پھر جب والد یوں شہید ہو جائیں تو بیٹیوں کے سر فخر سے بلند ہو جاتے ہیں۔