in

خورشید شاہ کے بیٹے کو سیلاب متاثرین نے گھیر لیا! پھر کیا ہوا؟

خورشید شاہ کے بیٹے کو سیلاب متاثرین نے گھیر لیا! پھر کیا ہوا؟

وفاقی وزیر خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقے بچل شاہ کا دورہ کیا تو اس موقع پر مقامی افراد نے ان کو روک لیا۔لوگ ویڈیو بناتے رہے

اور ان سے سوالات کرتے رہے کہ جب سب ڈوب گیاتو یہاں کیوں آئے ہیں۔زیرک شاہ نے جواب دیا کہ ہم

یہاں آپ کے مسائل کے لیے اپنی یوسی چھوڑ کر آئے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ یہاں پانی کی نکاسی کا پمپ 10منٹ چل کر بند ہو جاتا ہے

، آپ دوبارہ بڑے الیکشن کی وجہ سے آرہے ہیں نا یہاں۔زیرک شاہ بچل شاہ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے

کہ پاکستان میں 190فیصد بارشیں ہوئیں ، ایک ہزارسے زیادہ اموات ہوئیں،پکی عمارتیں سیلاب میں بہہ گئیں ، مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا ،وزیراعظم نے پندرہ ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے

،سیلاب زدگان کومخیرحضرات کی معاونت کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں اس طرح کاسیلاب پہلے کبھی نہیں آیا،پاکستان میں190فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلوچستان میں400فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں،سندھ کابہت زیادہ علاقہ سیلاب سے متاثرہواہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں کے مویشی،املاک کوشدیدنقصان پہنچاہے،سوات

،مینگورہ اوردیگرعلاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں،وزیراعظم نے سندھ کیلئے15ارب روپے کی امدادکااعلان کیاہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیلاب زدگان کومخیرحضرات کی معاونت کی ضرورت ہے،اوورسیزپاکستانی بھی سیلاب زدگان کی مددمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر آپ بھی ساری زندگی جوان اور خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں

میں 105 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں ۔۔ ایک ساتھ 21 بچوں کی ماں بننے والی خاتون خواب کیسے پورا کرنے والی ہے؟