in

10 سال قبل انتقال کر جانیوالے برطانوی فوجی کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ، چند روز قبل مانچسٹر میں پیش آنے والا حیران کن واقعہ

10 سال قبل انتقال کر جانیوالے برطانوی فوجی کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ، چند روز قبل مانچسٹر میں پیش آنے والا حیران کن واقعہ

مانچسٹر (ویب ڈیسک) 10سال قبل وفات پا جانے والے برطانوی فوجی اہلکار کے اہل خانہ کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے خط بھیجا گیا ہے جس میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا وہ ایچ جی وی ڈرائیور کے طور پر خدمات نبھانا پسند کرے گا، خط موصول ہونے پر فوجی کے اہل خانہ نے

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ، غیر حساس اور ظالمانہ رویہ قرار دیا ہے، لانس کارپورل لی فولی کے خاندان کو فوجی کی ہلاکت کے10 سال بعد خط موصول ہونے پر احمقانہ غلطی قرار دیا جارہا ہے، فوجی کے60سالہ والد پائول نے خط کھولا تو تحریر دیکھ کر چونک گئے اور شکستہ دل کے ساتھ ماضی کی یادوں میں کھوگئے۔ انہوں نے کہا میں اس احمقانہ غلطی پر سخت ناراض ہوں اور کوئی معافی اب اس احساس کو دور نہیں کرسکتی۔ 26سالہ رائل انجینئر لی فولی جس نے اپنا ایچ جی وی لائسنس پاس کیا تھا، 2011ء میں افغانستان سے چھٹی پر گھر جاتے ہوئے ایک سڑک حادثے میں جان بحق ہوگیا تھا۔

ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کا خط سابقہ رہائشی پتہ پر سائوتھ ویلز پہنچا جس کے نئے مالک نے اسے فوجی کے خاندان تک پہنچایا، ریٹائرڈ فیکٹری ورکر پال نے کہا خط میں فوجی کو براہ راست مخاطب کیا گیا تھا اور افرادی قوت میں کمی کے باعث ایچ جی وی ڈرائیوروں کے لیے مواقع موجود ہونے پر اس سے مرضی طلب کی گئی تھی، کسی کو خط بھیجنے سے قبل محکمہ کو اس سے متعلق معلومات کو چیک کرنا چاہیے تھا، ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم سابق فوجیوں، ان کے اہل خانہ اور سوگواروں کی وجہ سے کسی پریشانی یا الجھن کے لیے معذرت خواہ ہیں

اور اس ملک کی خدمت میں ان کی قربانی کے لیے شکر گزار ہیں، ایک لاری لائسنس والے تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو ایک خط خود بخود بھیجا گیا اور بدقسمتی سے ایک انتظامی مسئلے نے ہمیں کاپی لسٹ کو تنگ کرنے سے معزول رکھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکی صدر تھامس جیفرسن کے پاس رہنے والا قران مجید کا نادر نسخہ ۔۔۔۔۔ جیفرسن اسے اپنے پاس کیوں رکھتے ؟ حیران کن تفصیلات

دستک کے جواب میں اندر سے کسی نے پوچھا۔۔ کون ہے؟؟ پھر کیا واقعہ پیش آیا ؟