in

شہباز گِل نے عمران خان کیساتھ وفا نبھا دی! مشکل وقت میں کیا کر دکھایا؟ اقرار الحسن بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

شہباز گِل نے عمران خان کیساتھ وفا نبھا دی! مشکل وقت میں کیا کر دکھایا؟ اقرار الحسن بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے لکھا “ویسے عمران خان کے بہت سے ساتھیوں نے بہت سے لوگوں اور صحافیوں

کے قیافے غلط ثابت کئے ہیں مثال کے طور پر ڈاکٹر شہباز گِل صاحب جن کے بارے میں سیاسی مخالفین کی رائے تھی کہ مشکل وقت میں وہ پارٹی کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔

لیکن وقت نے دیکھا کہ وہ سب سے زیادہ ڈٹ کر کھڑے رہے ۔”خیال رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وفاق سے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں عمران خان کا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایک خبر کیمطابق بلوچستان سیلاب کی زد میں ہے، اس کے باجود ترجمان فرح عظیم متاثرین کے حوالے سے تفصیلات بتانے یلیے جب بھی میڈیا پر آئیں چہرے سے نہ دکھ کے آثار نہ ہی سادگی،

یہ ہی وجہ ہے ترجمان فرح عظیم اپنے بھرپور میک اپ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس

پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے،ملک بھر سے صارفین فرح عظیم کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔دوسری جانب فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا

کہ سوشل میڈیا کی جنگ کو بند کر دیں،ہم جلد سوشل میڈیا پہ بھی کام کریں گے ، میں گزشتہ تین دن سے سو نہیں سکی

کیونکہ مجھے اپنے لوگوں کی مشکل میں ان کے ساتھ رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کو چھوڑ دیں، میڈیا بھی تصویر کے دونوں رخ دکھائے،

ہم اپنے عوام کے غلام ہیں ان کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بارہ ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کون سادرخت جسے نبی کریم ؐ نے مسلمان مردوں کی طرح قرار دیا

خواتین کو پھنسا کر 18سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا گرفتار